• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بڈگام میں غیر ملکی شہری کے قیام کو چھپانے کے الزام میں ایک ہوم اسٹے مالک کے خلاف مقدمہ درج: پولیس

بڈگام میں غیر ملکی شہری کے قیام کو چھپانے کے الزام میں ایک ہوم اسٹے مالک کے خلاف مقدمہ درج: پولیس

by امت ڈیسک
11/12/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر،: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے ایک غیر ملکی شہری کے قیام کو چھپانے کے الزام میں ایک ہوم اسٹے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن بڈگام کی پولیس پوسٹ ہمہامہ کی ٹیم کی جانب سے ہوٹلز، گیسٹ ہائوسز اور ہوم اسٹیز کی معمول کی جانچ کے دوران ہوم اسٹے/گیسٹ ہائوس روز کوٹیج، فرنڈز کالونی ہمہامہ میں ایک سنگین خلاف ورزی سامنے آگئی۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ہوم اسٹے کی انتظامیہ نے ایک غیر ملکی شہری کو لازمی رپورٹنگ کے بغیر ٹھہرایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے فارم – سی جمع نہ کروا کر دانستہ طور پر قانون کی خلاف ورزی کی جبکہ غیر ملکی شہریوں کے اندراج کے لئے فارم – سی جمع کروانا لازمی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ فارم – سی پورٹل (آئی وی ایف آر ٹی) پر اس ادارے کی تفصیلات کی تصدیق کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ ہوم اسڑے/گیسٹ ہائوس محکمہ سیاحت کے ساتھ رجسٹر نہیں تھا حالانکہ غیر ملکی مہمانوں کی میزبانی کے لئے یہ رجسٹریشن لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بنا پر پولیس اسٹیشن بڈگام میں ہوم اسٹے انتظامیہ کے خلاف امیگریشن اینڈ فارینرز ایکٹ 2025 کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 337/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

بڈگام پولیس نے تمام ہوٹل، گیسٹ کائوس، انفرادی مکانات اور ہوم اسٹے مالکان سے اپیل کی کہ وہ قانونی تقاضوں پر سختی سے عمل کریں اور غیر ملکی مہمانوں کی اطلاع دہی کے لئے مقررہ پورٹل کے ذریعے بروقت فارم – سی جمع کرائیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جمؤں و کشمیر حکومت نے مبینہ ملاوٹی انڈوں کی فروخت پر تحقیقات کا حکم دیا

Next Post

عمر خالد کی ضمانتی عرضی منظور

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
عمر خالد کی ضمانتی عرضی منظور

عمر خالد کی ضمانتی عرضی منظور

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

اروناچل پردیش میں دو کشمیری پاکستان کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

جموں میں سوپور کا نوجوان مردہ حالت میں برآمد، اہل خانہ نے قتل کا شبہ ظاہر کیا

جموں میں سوپور کا نوجوان مردہ حالت میں برآمد، اہل خانہ نے قتل کا شبہ ظاہر کیا

سابق وزیر داخلہ شیوراج پاٹل کا نوے سال کی عمر میں انتقال

سابق وزیر داخلہ شیوراج پاٹل کا نوے سال کی عمر میں انتقال

پی ایم مودی اور ٹرمپ کے درمیان فون کال، تجارت اور دفاع پر تبادلۂ خیال کیا، رابطے میں رہنے پر کیا اتفاق

پی ایم مودی اور ٹرمپ کے درمیان فون کال، تجارت اور دفاع پر تبادلۂ خیال کیا، رابطے میں رہنے پر کیا اتفاق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »