• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پری پیڈ سمارٹ میٹرز کی تنصیب: عوام پر اضافی بوجھ ؟

پری پیڈ سمارٹ میٹرز کی تنصیب: عوام پر اضافی بوجھ ؟

رضوان سلطان

by امت ڈیسک
28/11/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے سامنے اس وقت جو مسائل سب سے زیادہ درپیش ہیں، اُن میں سمارٹ میٹرز کی تنصیب کا معاملہ بھی ہے۔ سرکار میں آنے سے پہلے عمر عبداللہ کا ایک بیان آج سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں وہ ایل جی سرکار پر سمارٹ میٹرز لگانے کو لے کر تنقید کرتے ہوئے کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ:’’سمارٹ میٹرز لگانے میں یہ پیچھے نہیں ہٹتے، چاہیے پھر بجلی ہو یا نہ ہو۔ الیکشن ہونے دیں، ہم اس معاملے کو دیکھ لیں گے۔‘‘

تاہم سرکار بننے کے ایک سال بعد، گزشتہ ماہ سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران عمر عبداللہ نے کہا کہ جب اُن کی چاچی کو سمارٹ میٹر سے کوئی دقت نہیں، تو دیگر لوگوں کو بھی نہیں ہونی چاہیے۔ اس بیان پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
این سی سرکار کی طرف سے انتخابی منشور میں 200 یونٹ مفت بجلی کا وعدہ کیا گیا تھا، مگر اب اس فائدے کو سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے۔ عمر عبداللہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ 200 یونٹ مفت بجلی تب ہی ممکن ہے جب سمارٹ میٹرز نصب ہوں۔ الیکشن جیتنے کے بعد سرکار نے یہ بھی واضح کیا کہ مفت بجلی صرف اے اے وائی (انتودیہ انا یوجنا)زمرے کے کنبوں کو دی جائے گی۔ اب سرکار کا مؤقف ہے کہ سو فیصد میٹرنگ کے بعد ہی ان کنبوں کو 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔

جموں کشمیر میں دو لاکھ بیس ہزار ایسے کنبے ہیں جو اس زمرے میں آتے ہیں اور معاشی طور پر سب سے کمزور سمجھے جاتے ہیں۔ یہ کنبے عام طور پر ایسے آلات استعمال نہیں کرتے جن سے بجلی کی زائد کھپت ہوتی ہے۔محکمہ بجلی کے مطابق جموں کشمیر میں اب تک تقریباً چھ لاکھ پری پیڈ سمارٹ میٹرز نصب کیے جا چکے ہیں جبکہ ہدف 9 لاکھ سمارٹ میٹرز کی تنصیب ہے۔پری پیڈ نظام میں صارفین کو بجلی استعمال کرنے سے قبل اپنے اکاؤنٹ میں ریچارج کرنا ہوگا، اور بیلنس ختم ہونے کی صورت میں بجلی خود بخود منقطع ہو جائے گی۔ حکومت کے مطابق اس نظام کا مقصد بجلی چوری روکنا، شفاف بلنگ، ریئل ٹائم معلومات اور بہتر سپلائی ہے۔

لیکن دوسری جانب سیاسی جماعتوں کا مؤقف ہے کہ این سی نے ماضی میں سمارٹ میٹرز ہٹانے اور مفت بجلی دینے کے وعدے کیے تھے، مگر اب پری پیڈ سسٹم کے ذریعے عوام پر اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ رواں برس پہلگام حملہ، ہند پاک کشیدگی اور سیلابی صورتحال نے کشمیر کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

سال 2020ء سے جب سے پری پیڈ سمارٹ میٹرز کی تنصیب ایل جی انتظامیہ نے شروع کی تھی ، تب سے کشمیرکے ہر ضلعے میں اسکے خلاف احتجاج ہوئے اور لوگوں ک موقف ہے کہ اس سے بجلی کے بل بڑھ رہے ہیں، جبکہ پری پیڈ نظام میں بیلنس ختم ہونے کا مستقل خوف غریب صارفین کیلئے ذہنی دباؤ کا باعث بنے گا۔ احتجاج کرنے والوں کا الزام ہے کہ لوگوں کو سمجھانے کے بجائے زبردستی میٹر نصب کیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی وہ یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ اگر سرکار کو بجلی چوری روکنی ہے تو بجلی مہنگی کیوں کی جا رہی ہے؟

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ادھمپور میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع پر سرچ آپریشن شروع

Next Post

بلڈوزر کارروائی کا مقصد ہماری حکومت کو بدنام کرنا : عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں وکشمیر میں ایل جی سے 5 سال کے بعد محبوبہ مفتی نے کی ملاقات، کشمیری پنڈتوں کے لئے کیا یہ بڑا مطالبہ

’’تجربات کو جھٹلانے سے حقیقت نہیں بدلتی…‘‘، اے آر رحمان تنازع پر محبوبہ مفتی کا بیان

18/01/2026
جموں کی علیحدگی کا مطالبہ: جموں و کشمیر کی سیاست ایک نئے موڈ پر

جموں کی علیحدگی کا مطالبہ: جموں و کشمیر کی سیاست ایک نئے موڈ پر

16/01/2026
این ایم سی نے شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج کی منظوری منسوخ کر دی، طلباء کو دوسرے اداروں میں شفٹ کیا جائے گا

شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل داخلہ معاملہ: "سانپ بھی مرا اور لاٹھی بھی ٹوٹی”

09/01/2026
گلفام بارجی!  اداکاری سے شاعری تک

گلفام بارجی! اداکاری سے شاعری تک

02/01/2026
قومی شاہراہ، جس نے میوہ صنعت کی کمر توڑ دی!

سال 2025: کشمیر کی میوہ صنعت کے لیے بدترین سال

02/01/2026
کتھ باتھ سے  گل بات تک: کیا نوجوانوں کے مسائل کے زریعے ساکھ بحال کرنے کی کوشش؟؟

کتھ باتھ سے گل بات تک: کیا نوجوانوں کے مسائل کے زریعے ساکھ بحال کرنے کی کوشش؟؟

26/12/2025
Next Post
مذہب کی بنیاد پر داخلے کہاں کے آئین میں؟ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا سخت سوال

بلڈوزر کارروائی کا مقصد ہماری حکومت کو بدنام کرنا : عمر عبداللہ

ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

کمپرومائز زندگی کا سنہری اصول

این سی ورکنگ کمیٹی نے سات قراردادیں منظور کیں، ریاستی درجہ فوری بحال کرنے کا مطالبہ

این سی ورکنگ کمیٹی نے سات قراردادیں منظور کیں، ریاستی درجہ فوری بحال کرنے کا مطالبہ

جے ڈی اے کو جواب دینا ہوگا کہ ارفاز دینگ کے گھر کو گرانے کا حکم کس نے دیا:سریندر چودھری

جے ڈی اے کو جواب دینا ہوگا کہ ارفاز دینگ کے گھر کو گرانے کا حکم کس نے دیا:سریندر چودھری

ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہوں، مذہب کی بنیاد پر نہیں: عمر عبداللہ

کشمیری سیاحتی صنعت میں نئی روح پھوکنے کے لئے برفباری بے حد اہم: عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »