امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 12 مارچ 2026: بابرکت مہینے رمضان المبارک کے آخری ایام میں کل جمعۃ الوداع تاریخی جامع مسجد سرینگر میں عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق میرواعظ کشمیر ان شاء اللہ دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر خطاب کریں گے، جس کے بعد جمعہ کی اجتماعی نماز دوپہر 2 بج کر 20 منٹ پر ادا کی جائے گی۔
منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خصوصاً وہ افراد جو اجتماع میں قدرے دیر سے پہنچیں، موسم کے پیش نظر اپنے ساتھ نماز کی جائے نماز ضرور لے کر آئیں۔
اس موقع پر لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے امن، رحمت اور اپنی نمازوں اور روزوں کی قبولیت کے لیے خصوصی دعا کریں۔






