• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نو تشکیل شدہ ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی میٹنگ سے ایل جی کا خطاب، یاتریوں کی سہولیات کیلئے تجاویزکو منظوری

نو تشکیل شدہ ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی میٹنگ سے ایل جی کا خطاب، یاتریوں کی سہولیات کیلئے تجاویزکو منظوری

by امت ڈیسک
13/04/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(جموں) لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے راج بھون میں نئے تشکیل شدہ ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں شرائن بورڈ کے تمام ممبران مہمند لیشور شری سوامی وشو یشورا ننگ گریجی مہاراج، بلیشور رائے ، ڈاکٹر اشوک بھان، کلبوشن آہوجا ، ڈاکٹر نیلم سرین ، کے کے شرما،سریش کمار شرما ( ریٹائرڈ جج) اور رگھو کے مہتا نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنرنے تشکیل نو بورڈ کے اراکین کا خیرمقدم کرتے ہوئے، سابق اراکین کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور ان کے عزم اور قابل قدر شراکت کی ستائش کی۔دورانِ میٹنگ بورڈ نے عقیدت مندوں کی یاترا کو بغیر کسی پریشانی کے بنانے کے لئے سہولیات سے متعلق مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں منظوری دی۔ شرائن بورڈ کے نئے ممبران نے یاتریوں پر مرکوز سہولیات کو ترقی دینے اور مسلسل اَپ گریڈ کرنے کے لئے اَپنی قیمتی تجاویز دیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہندوستان اور بیرون ملک سے پوتر شرائین پرآنے والے عقیدت مندوں کی تعداد مسلسل ریکارڈ توڑ رہی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ نئی سہولیات اور اَپ گریڈیشن کے کام اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دنیا بھر کے یاتریوں کو جدید ترین سہولیات تک رَسائی حاصل ہو اور مقامی معیشت اور یاترا کے درمیان رابطہ مزید مضبوط ہو۔ لیفٹیننٹ گورنر نے شرائن بورڈ کے جاری پروجیکٹوں کا جائزہ لیتے ہوئے دُرگا بھون سمیت جاری پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے ٹائم لائن پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے سی ای او سے کہا کہ رجسٹرڈ کھلاڑیوں کو ہیلتھ انشورنس سکیم کے دائرے میں لایا جائے ۔ادھرچیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے امرناتھ شرائین بورڈ ( ایس اے ایس بی ) کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی 11 ویں میٹنگ کی صدارت کی تا کہ شری یاترا 2022 کو محفوظ اور پریشانی سے پاک کرنے کی تیاریوں کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر سے کہا گیا کہ وہ منی گام ، شادی پورہ اور قریبی علاقوں میں اضافی ہولڈنگ اور قیام کے علاقوں کی نگرانی کریں ۔ مزید دونوں ڈویژنل کمشنروں سے کہا گیا کہ وہ یاترا کے راستے میں ٹرانزٹ کیمپوں میں رکھے جانے والے انتظامات کی نگرانی کریں ۔ ان سے کہا گیا کہ وہ پورے قومی شاہراہ اور تمام ٹرانزٹ کیمپوں میں ٹائیلٹ بلاکس کی فعالیت کو یقینی بنائیں ۔ ان سے مزید کہا گیا کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر متعلقہ ٹریفک منیجمنٹ پلان تیار کریں اور ٹریفک قوانین اور اصولوں کو نافذ کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر یاترا کے قافلے کی وقتی نقل و حرکت کو یقینی بنائیں.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

19 اپریل تک سی سی ٹی وی نصب کریں: سرینگر پولیس کی دکانداروں و دیگر اداروں کو ہدایت

Next Post

حد بندی کمیشن اپریل کے آخر تک اپنی رپورٹ پیش کرسکتا ہے: میڈیا رپورٹ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
حد بندی کمیشن نے 7اسمبلی نشستوں کی تجویز کی

حد بندی کمیشن اپریل کے آخر تک اپنی رپورٹ پیش کرسکتا ہے: میڈیا رپورٹ

بانڈی پورہ میں پی ایس اے کے تحت 11 کے خلاف مقدمہ درج

بانڈی پورہ میں پی ایس اے کے تحت 11 کے خلاف مقدمہ درج

پاکستان کے سیاسی حالات سے ایل او سی کی سیکورٹی صورتحال پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: جی او سی 16ویں کور

پاکستان کے سیاسی حالات سے ایل او سی کی سیکورٹی صورتحال پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: جی او سی 16ویں کور

کولگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں شہری زخمی

کولگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں شہری زخمی

کولگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں شہری زخمی

کولگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں زخمی شہری اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »