• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دنیا کا سب سے مہنگا ترین تربوز، قیمت جس کی 6 ہزار ڈالر تک

دنیا کا سب سے مہنگا ترین تربوز، قیمت جس کی 6 ہزار ڈالر تک

by امت ڈیسک
17/04/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(ٹوکیو) دنیا بھر میں تربوز کی لگ بھگ 1200 اقسام ہیں اور ان میں سب سے مہنگا ترین تربوز جاپان میں پایا جاتا ہے جسے ڈینسیوک تربوز کہا جاتا ہے۔وجہ یہ ہے کہ جاپان میں بعض اشیا کو امرا کی مرغوب غذا کا درجہ حاصل ہے جن میں وھیل کا گوشت، سوشی اور دیگر اقسام کے پھل انتہائی مہنگے ہیں اور ہر غذا ایک نیا ریکارڈ بناتی ہے۔ ان میں ڈینسیوک تربوز بھی شامل ہے جس کی قیمت 5 سے 6 ہزار ڈالر تک ہوسکتی ہے۔اس کے نایاب ہونے کی کئی وجوہ ہیں۔ اول یہ بالکل گول اور سیاہ ہوتا ہے۔ اندر سے گودا قدرے سرخ اور مزیدار ہوتا ہے۔ یہ تربوز جتنا میٹھا ہوگا اس کی قیمت بھی اتنی ہی ہوگی۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ یہ بہت کم تعداد میں پیدا ہوتا ہے اور مشکل سے ایک سال میں 100 پھل ہی اگائے جاتے ہیں جو اسے دنیا کا نایاب ترین تربوز بناتے ہیں۔پوری دنیا میں یہ جاپان کے ایک چھوٹے سے جزیرے ہوکائیڈو میں کاشت کیا جاتا ہے۔ اسے بہت احتیاط سے پیک کرکے مرکزی بازار میں پہنچایا جاتا ہے اور وہاں اس کی بولی لگائی جاتی ہے۔ سینکڑوں ڈالر سے شروع ہونے والی بولی ہزاروں ڈالر تک جاپہنچتی ہے۔تاریخ میں مہنگا ترین تربوز 2019 میں نیلام ہوا تھا جس کے ایک شوقین گاہک نے 6000 ہزار ڈالر ادا کئے تھے۔ تاہم اگلے دوبرس وبا کی وجہ سے باقاعدہ بولیاں نہ لگ سکیں۔ لیکن اب بھی یہ دنیا کے مہنگے ترین تربوز میں شامل ہے۔

ڈینسیوک تربوز کا بیرونی چھلکا جتنا سیاہ ہوگا وہ اندر سے اتنا ہی میٹھا ہوتا ہے اس کے علاوہ اس کے وزن اور ٹھوس ہونے کو بھی میٹھا ہونے کا ایک ثبوت مانا جاتا ہے اور اسی بنا پر بڑھ چڑھ کر بولیاں لگائی جاتی ہیں۔ ورنہ بعض تربوز چند سو ڈالر تک ہی پہنچ پاتے ہیں اور کچھ غیرمعمولی طور پر ہزاروں ڈالر میں نیلام ہوجاتے ہیں۔جاپانی ان پھلوں کو بطور تحفہ بھی دیتے ہیں جسےمحبت کا ایک خاص طریقہ بھی کہا جاتا ہے۔ عام حالات میں ایک ڈینسیوک تربوز 200 سے 300 ڈالر میں فروخت ہوسکتا ہے۔ لیکن تمام تربوز کے ساتھ ایک سند ہوتی ہے جس میں اس کے اصل ہونے کا ثبوت، وزن، کاشت کی جگہ اور دیگر تفصیلات درج ہوتی ہیں.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بڈگام میں زمینی تنازعہ پر تصادم،6 پولیس اہلکار زخمی

Next Post

   سرکار اہم جگہوں پر خود ہی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرے: کے ٹی ایم ایف

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

31/12/2025
جرمن بینک میں فلمی سٹائل کی کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی

جرمن بینک میں فلمی سٹائل کی کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی

31/12/2025
90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

27/12/2025
خانہ کعبہ جگمگاتا ہوا، ناسا کے خلا باز کی خلا سے لی گئی مکہ کی تصویر وائرل

خانہ کعبہ جگمگاتا ہوا، ناسا کے خلا باز کی خلا سے لی گئی مکہ کی تصویر وائرل

09/12/2025
لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر

لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر

19/08/2025
برطانوی وزیر اپنے گھر کا کرایہ حد سے زیادہ بڑھانے پر مستعفی

برطانوی وزیر اپنے گھر کا کرایہ حد سے زیادہ بڑھانے پر مستعفی

09/08/2025
Next Post
       سرکار اہم جگہوں پر خود ہی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرے: کے ٹی ایم ایف

   سرکار اہم جگہوں پر خود ہی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرے: کے ٹی ایم ایف

مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کی املاک پر بلڈوزرچلانے کے خلاف جمعیۃعلماء ہند سپریم کورٹ پہنچی

مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کی املاک پر بلڈوزرچلانے کے خلاف جمعیۃعلماء ہند سپریم کورٹ پہنچی

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصٰی پر ایک بار پھر حملہ، 17 نمازی زخمی

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصٰی پر ایک بار پھر حملہ، 17 نمازی زخمی

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط

ایس آئی اےکی طرف سے سرینگر میں چھاپے: 2011 میں لکھے گئے مضمون کی بنا پر کشمیر یونیورسٹی پی ایچ ڈی اسکالر گرفتار

ایس آئی اےکی طرف سے سرینگر میں چھاپے: 2011 میں لکھے گئے مضمون کی بنا پر کشمیر یونیورسٹی پی ایچ ڈی اسکالر گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »