(اسلام آباد) پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔حکومتی ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خط میں کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پُر امن تعلقات کا خواہاں ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم مودی نے شہباز شریف کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد کا خط لکھا تھا، وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب کو جوابی خط لکھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے خط میں پاکستان سے تعمیری تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔