• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جون ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پنجاب میں مبینہ ہراسانی کے خلاف کشمیر کو لائیو اسٹاک کی سپلائی معطل، مٹن اکانومی بحران کے دہانے پر

پنجاب میں مبینہ ہراسانی کے خلاف کشمیر کو لائیو اسٹاک کی سپلائی معطل، مٹن اکانومی بحران کے دہانے پر

ڈیسک رپورٹ/جہانگیر عزیز

by امت ڈیسک
26/06/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

مٹن ڈیلرز کی حکومت کو دوٹوک وارننگ، شادیوں اور مذہبی تقریبات متاثر ہونے کا خدشہ؛ محبوبہ مفتی کی بھگونت مان سے بات، فوری کارروائی کی یقین دہانی

جموں و کشمیر میں مٹن کی سپلائی اور اس سے وابستہ اربوں روپے کی معیشت ایک سنگین بحران سے دوچار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کشمیر مٹن ڈیلرز ایسوسی ایشن (KMDA) نے پنجاب میں مویشی بردار گاڑیوں کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے، غیر ضروری روک ٹوک اور بھاری مالی وصولیوں کے خلاف احتجاجاً وادی کے لیے تازہ لائیو اسٹاک کی درآمد غیر معینہ مدت تک معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تاجروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے فوری مداخلت نہ کی تو محرم الحرام کے بعد وادی میں مٹن کی شدید قلت پیدا ہوسکتی ہے، جس کے باعث شادیوں، ولیموں، منگنیوں اور دیگر سماجی و مذہبی تقریبات بھی متاثر ہوں گی۔

سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر مٹن ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری مہراج الدین نے کہا کہ کشمیر کو سپلائی فراہم کرنے والی تمام بڑی منڈیوں کے تاجروں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ جب تک پنجاب میں ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل حل نہیں ہوتے، کوئی بھی لائیو اسٹاک سے بھری گاڑی جموں و کشمیر کے لیے روانہ نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف چیک پوسٹوں پر مویشی بردار گاڑیوں کو دو سے چار گھنٹے تک روکا جاتا ہے، جبکہ شدید گرمی کے باعث جانوروں کی اموات میں اضافہ ہورہا ہے، جس سے تاجروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ان کے مطابق ہر گاڑی سے مبینہ طور پر 20 سے 30 ہزار روپے تک اضافی وصولی بھی کی جارہی ہے، جس نے تجارت کو شدید متاثر کیا ہے۔

مہراج الدین نے کہا کہ مٹن ڈیلرز گزشتہ ایک سال سے اس مسئلے کے حل کے لیے پنجاب اور جموں و کشمیر کے متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، متعدد بار پنجاب کا دورہ بھی کیا گیا، لیکن اب تک کوئی مؤثر پیش رفت نہیں ہوسکی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تاجروں کا مطالبہ کسی رعایت کا نہیں بلکہ صرف قانون کے مطابق بلا رکاوٹ کاروبار کرنے کا حق ہے۔

ایسوسی ایشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ محرم الحرام کے بعد اگر شادیوں یا دیگر بڑی تقریبات کی تاریخیں طے کی گئی ہیں تو موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب فیصلہ کریں، کیونکہ اگر تازہ لائیو اسٹاک کی آمد بند رہی تو تاجروں کے لیے مٹن کی مسلسل فراہمی ممکن نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں اس وقت صرف دو سے تین دن کا ذخیرہ موجود رہتا ہے اور محرم کے دوران کسی حد تک سپلائی برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی، تاہم اس کے بعد صورتحال پیچیدہ ہوسکتی ہے۔
دریں اثنا پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھی اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان سے ٹیلی فون پر بات کی۔ محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر بتایا کہ انہوں نے کشمیر کے مٹن تاجروں کو مادھوپور اور شمبھو بارڈر پرCattle Fair Trade Act کے نام پر مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کا معاملہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے اٹھایا۔ ان کے مطابق بھگونت مان نے فوری کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔ محبوبہ مفتی نے امید ظاہر کی کہ اس مداخلت سے مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔

کشمیر کی مٹن اکانومی

ماہرین معاشیات کے مطابق کشمیر کی معیشت میں مٹن کی تجارت کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ وادی میں مٹن کی فی کس کھپت ملک کے بیشتر حصوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے اور مقامی پیداوار طلب پوری کرنے کے لیے ناکافی ہونے کے باعث پنجاب، راجستھان، ہریانہ، اترپردیش اور دیگر ریاستوں سے بڑی تعداد میں بھیڑ بکریاں درآمد کی جاتی ہیں۔

اس شعبے سے صرف مٹن ڈیلرز ہی نہیں بلکہ مویشی پالنے والے، ٹرانسپورٹر، قصاب، تھوک اور پرچون فروش، کولڈ اسٹوریج آپریٹرز، ہوٹل، ریسٹورنٹس، کیٹرنگ سروسز اور ہزاروں مزدوروں کا روزگار وابستہ ہے۔ عیدین، محرم، شادیوں کے سیزن اور سیاحتی موسم میں مٹن کی طلب معمول سے کئی گنا بڑھ جاتی ہے، جس کے باعث سپلائی میں معمولی رکاوٹ بھی قیمتوں اور مارکیٹ پر فوری اثر ڈالتی ہے۔

تجارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ تعطل چند روز سے زیادہ جاری رہا تو نہ صرف مٹن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ وادی کی مٹن اکانومی کو بھی شدید دھچکا پہنچ سکتا ہے، جس کے اثرات عام صارفین سے لے کر ہوٹل انڈسٹری اور تقریبات کے کاروبار تک محسوس کیے جائیں گے۔

ادھر عوامی حلقوں نے جموں و کشمیر انتظامیہ اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ مویشیوں کی نقل و حمل معمول پر آسکے اور وادی میں مٹن کی فراہمی متاثر نہ ہو۔ تاجروں نے بھی واضح کیا ہے کہ جب تک زمینی سطح پر مؤثر اقدامات نہیں کیے جاتے، لائیو اسٹاک کی سپلائی معطل رکھنے کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مناظرہ بازیاں اور علماءِ سوء:کشمیر کس موڑ پر؟

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جی ایم سی اننت ناگ کے شعبۂ امراضِ قلب سے متعلق الزامات، ڈاکٹر معطل، تحقیقات جاری

جی ایم سی اننت ناگ کے شعبۂ امراضِ قلب سے متعلق الزامات، ڈاکٹر معطل، تحقیقات جاری

20/06/2026
امرناتھ یاترا: امسال یاتریوں کی تعداد 10لاکھ تک پہنچنے کا امکان

سالانہ امرناتھ یاترا: مرکزی وزارتِ داخلہ کا اعلیٰ سطحی وفد 20 اور 21 جون کو جموں و کشمیر کا دورہ کرے گا

19/06/2026
گاندربل مبینہ انکاؤنٹر: ڈھائی ماہ بعد راشد احمد مغل کی میت اہلِ خانہ کے حوالے، مجسٹریل تحقیقات کی رپورٹ تاحال منظر عام پر نہ آسکی

گاندربل مبینہ انکاؤنٹر: ڈھائی ماہ بعد راشد احمد مغل کی میت اہلِ خانہ کے حوالے، مجسٹریل تحقیقات کی رپورٹ تاحال منظر عام پر نہ آسکی

19/06/2026
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے، 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط ہوں گے

امریکا۔ایران مجوزہ معاہدہ:خاموش سفارت کاری کی ایک اہم مثال

19/06/2026
جنوبی کشمیر میں 1500 کنال زرعی اراضی پر تنازعہ، سینکڑوں کسانوں کا مستقبل داؤ پر

جنوبی کشمیر میں 1500 کنال زرعی اراضی پر تنازعہ، سینکڑوں کسانوں کا مستقبل داؤ پر

12/06/2026
نجی اسپتالوں کی ’’آیوشمان بھارت‘‘ صحت اسکیم سے علیحدگی کی دھمکی، یکم جولائی سے خدمات متاثر ہونے کا خدشہ

نجی اسپتالوں کی ’’آیوشمان بھارت‘‘ صحت اسکیم سے علیحدگی کی دھمکی، یکم جولائی سے خدمات متاثر ہونے کا خدشہ

12/06/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »