• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, فروری ۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں ہوئی شہری ہلاکتوں کے بیچ امیت شاہ نے وزیر اعظم مودی سے کی ملاقا ت

file photo

کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ:دہلی میں ہوگی 3جون کو امیت شاہ کی اہم میٹنگ

by امت ڈیسک
02/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(نئی دہلی) کشمیر کے حالات پر مرکزی حکومت نے جائزہ لینے کے لیے اہم میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر داخلہ امیت شاہ 3 جون کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے جس میں جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، یہ پندرہ دن سے بھی کم عرصے میں دوسری ایسی میٹنگ ہے جو ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب جنگجو وادی میں ٹارگٹ کلنگ حملے کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی حکومت اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر عہدیدار اس میٹنگ میں شرکت کریں گے ،جس میں دو سال کے وقفے کے بعد منعقد ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ یاد رہے کہ پچھلی میٹنگ میں، وزیر داخلہ نے عسکریس پسندی کے خلاف فعال اور مربوط کارروائیوں کی وکالت کی تھی اور سیکورٹی فورسز سے کہا تھا کہ وہ سرحد پار سے دراندازی پر قابو پانا یقینی بنائیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے سے ملی ٹنسی کا صفایا کریں۔ واضح رہے کہ یہ میٹنگ جنگجوؤں کی جانب سے کولگام میں منگل کو ایک خاتون پنڈت ٹیچر سمیت تین ٹارگٹ کلنگ کرنے کے تناظر میں ہوئی ہے۔ اس سے قبل 18 مئی کو بارہمولہ میں جنگجووں نے شراب کی دکان میں گھس کر گرینیڈ پھینکا تھا جس میں جموں خطے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی موت ہو گئی تھی اور تین دیگر زخمی ہو گئے تھے۔24 مئی کو ایک پولیس اہلکار سیف اللہ قادری کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جبکہ ایک ٹیلی ویڑن آرٹسٹ امبرین بٹ کو دو دن بعد چاڑورہ بڈگام میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ۔پچھلی میٹنگ کے بعد، ایک سرکاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر داخلہ نے سیکورٹی فورسز اور پولیس کو انسداد دہشت گردی کے خلاف مربوط کارروائیوں کو فعال طور پر چلانے کی ہدایت کی۔وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خوشحال اور پرامن جموں و کشمیر کے وژن کو پورا کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کو سرحد پار سے دراندازی کو یقینی بنانا چاہیے امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے، شاہ نے کہا تھا کہ یاتریوں کے لیے "پریشانیوں سے پاک” سفر مودی حکومت کی ترجیح ہے اور انہوں نے تمام انتظامات بشمول اضافی بجلی، پانی اور ٹیلی کام کی سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ پچھلی میٹنگ کے دوران پہلگام سے یاترا کے 39 کلومیٹر کے راستے میں رابطے کو یقینی بنانے کے لیے وائی فائی ہاٹ سپاٹ کو فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔ 11 اگست کو ختم ہونے والی یاترا میں تقریباً تین لاکھ یاتریوں کے حصہ لینے کا امکان ہے۔حکام نے بتایا کہ تقریباً 12,000 نیم فوجی اہلکار (120 کمپنیاں) جموں و کشمیر پولیس کے علاوہ یاترا کے دو راستوں پر تعینات کیے جائیں گے ۔ڈرون کیمرے سیکورٹی فورسز کو یاتریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد کریں گے

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

افغانستان اورہندوستان کے بارے میں چوتھے سیکورٹی ڈائیلاگ کی اہمیت

Next Post

وزارت خارجہ کی ٹیم افغانستان کے دورے پر: بین الاقوامی تنظیموں کے علاوہ طالبان سے بھی بات چیت متوقع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: عمر عبداللہ

07/02/2026
افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

07/02/2026
اسلام آباد دھماکہ : بھارت نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

اسلام آباد دھماکہ : بھارت نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

07/02/2026
پاکستان میں  مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

پاکستان میں مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

06/02/2026
میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

06/02/2026
گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
Next Post
وزارت خارجہ کی ٹیم افغانستان کے دورے پر: بین الاقوامی تنظیموں کے علاوہ طالبان سے بھی بات چیت متوقع

وزارت خارجہ کی ٹیم افغانستان کے دورے پر: بین الاقوامی تنظیموں کے علاوہ طالبان سے بھی بات چیت متوقع

وجے کمار کی ہلاکت پر سیاسی جماعتوں کا ردعمل

وجے کمار کی ہلاکت پر سیاسی جماعتوں کا ردعمل

غیر مسلم ملازمین کو محفوظ مقامات پر تعینات کریں: محکمہ تعلیم کی سی ای اوز کو ہدایات

غیر مسلم ملازمین کو محفوظ مقامات پر تعینات کریں: محکمہ تعلیم کی سی ای اوز کو ہدایات

بھجن سوپوری 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بھجن سوپوری 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

سری لنکن مسلمان رواں سال حج نہیں کرسکیں گے

سری لنکن مسلمان رواں سال حج نہیں کرسکیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »