امت نیوز ڈیسک // دو مہاجر اساتذہ کی ہلاکتوں کے بعد حکام نے کشمیر کے تمام چیف ایجوکیشن افسروں کو محکمے کے غیر مسلم ملازموں کو محفوظ مقامات پر تعینات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ تعلیم نے کشمیر ڈویژن کے تمام چیف ایجوکیشن افسروں (سی ای اوز) کو ہدایت دی ہیں کہ وہ محکمے کے غیر مسلم ملازموں کو ان کی مطلوبہ جگہوں اور محفوظ مقامات پر تعینات کریں۔
قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشیر کے ضلع کولگام میں31 مئی کو مشتبہ جنگجوؤں نے رجنی بالا نامی ایک خاتون ٹیچر پر اسکول میں گولیاں بر سائیں جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔