• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نوجوانوں کواگنی پتھ اسکیم کا فائدہ اٹھانا چاہیے:راجناتھ ،شاہ

نوجوانوں کواگنی پتھ اسکیم کا فائدہ اٹھانا چاہیے:راجناتھ ،شاہ

by امت ڈیسک
17/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک // اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک بھر میں نوجوانوں کی شدید تحریکوں کے درمیان وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے بھرتی سے محروم رہ جانے والے طلبہ جلد ہی شروع ہونے والی اس اسکیم سے
فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی تیاری شروع کر دیں وزیر دفاع اور وزیر داخلہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں ملک کے نوجوانوں پر زور دیا کہ اس سال اگنی پتھ اسکیم میں بھرتی کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں 2 سال کی چھوٹ دی گئی ہے اور نوجوان اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔مسٹر سنگھ نے کہاکہ میں نوجوانوں کے مستقبل کے تئیں فکر مندی اور حساسیت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ فوج میں بھرتی کا عمل چند دنوں میں شروع ہونے والا ہے۔ اس کے لیے اپنی تیاریاں شروع کردیں۔
انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایات پر، حکومت نے اس بار ’اگنی ویروں‘ کی بھرتی کے لیے عمر کی حد 21 سال سے بڑھا کر 23 سال کر دی ہے۔ یہ ایک بار کی چھوٹ ہے۔ اس سے بہت سارے نوجوان’اگنی ویر‘بننے کے اہل ہو جائیں گے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ‘اگنی پتھ یوجنا ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے ملک کے دفاعی نظام میں شامل ہونے اور ملک کی خدمت کرنے کا ایک سنہری موقع ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے فوج میں بھرتی کا عمل نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کا موقع نہیں مل سکا۔
مسٹر شاہ نے عمر کی بالائی حد میں رعایت دینے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے دو سالوں سے کورونا وبا کی وجہ سے فوج میں بھرتی کا عمل متاثر ہوا تھا، اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘اگنی پتھ یوجنا میں ان نوجوانوں کی فکر کرتے ہوئے دو سال کی چھوٹ دی۔ پہلے سال کی عمر کی حد میں داخلے کی زیادہ سے زیادہ عمر 21 سال سے 23 سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ا س فیصلے سے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ پہنچے گا اور اگنی پتھ اسکیم کے ذریعے وہ ملک کی خدمت اور اپنے روشن مستقبل کی سمت میں آگے بڑھیں گے۔ میں اس کے لیے نریندر مودی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آرمی چیف نے نوجوانوں سے اگنی پتھ اسکیم سے استفادہ کرنے کی اپیل کی

Next Post

کپواڑہ میں حادثاتی گرینیڈ دھماکے میں فوجی ہلاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
کپواڑہ میں حادثاتی گرینیڈ دھماکے میں فوجی ہلاک

کپواڑہ میں حادثاتی گرینیڈ دھماکے میں فوجی ہلاک

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پہلگام کا دورہ کیا

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پہلگام کا دورہ کیا

اگنی ویروں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن دو دن میں جاری کر دیا جائے گا: آرمی ڈپٹی چیف

اگنی ویروں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن دو دن میں جاری کر دیا جائے گا: آرمی ڈپٹی چیف

سری نگر میں جنسی زیادتی کے الزام میں نوجوان گرفتار

سری نگر میں جنسی زیادتی کے الزام میں نوجوان گرفتار

پلوامہ میں پولیس اہلکار کی لاش برآمد

پلوامہ میں پولیس اہلکار کی لاش برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »