پہلگام: مرکرزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ انہوں نے گذشتہ روز سرحدی ضلع بارہمولہ کے ڈسٹرکٹ پولیس لائن اور اوڑی کے لائن آف کنٹرول کی فارورڈ چوکیوں کا دورہ کیا۔ وزیر دفاع نے فارورڈ پوسٹ کے دورے کے دوران اسلحہ و گولہ باردو کا بھی معائنہ کیا۔ وہاں تعینات فوجی جوانوں نے راجناتھ سنگھ کا استقبال فلک شگاف نعروں سے کیا۔ بعد ازاں افسروں نے انہیں سکیورٹی صورتحال کی تازہ تفصیلات فراہم کیں۔
دورے کے دوسرے روز وزیر دفاع نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقہ میں واقع "جواہر انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیرنگ اینڈ ونٹر اسپورٹس” کا دورہ کیا۔ اس دوران موصوف نے وہاں چوتھی جنرل باڈی میٹنگ کی صدارت کی۔ ان کے ہمراہ سول اور فوجی افسران بھی شریک تھے۔