سرینگر: جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر میں جمعہ کو گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج بمنہ کی طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔ ایک اور چونکا دینے والے واقعے میں، گزشتہ روز سرینگر کے بمنہ علاقے میں پولی ٹیکنک کی ایک طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور متاثرہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت زاہد مجید شیخ ولد عبدالمجید ساکن شالٹینگ سرینگر کے طور پر کی گئی ہے، جس نے سرکاری پولی ٹیکنک کی طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی تھی، کو بمنہ پولیس نے گرفتار کیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ کا علاج جاری ہے اور اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، بمنہ پولس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 376 کے تحت ایف آئی آر نمبر 55/2022 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جب کہ تحقیقات جاری ہے۔