• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اگنی پتھ مستقبل کی حفاظت کا ضامن ہے: اجیت ڈوبھال

اگنی پتھ مستقبل کی حفاظت کا ضامن ہے: اجیت ڈوبھال

by امت ڈیسک
21/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک // اجیت ڈوبھال نے کہا کہ احتجاج اور اعتراض فطری تقاضہ ہے اور قانونی حق بھی، تاہم احتجاج کے دوران امن و قانون یا ملک کی سلامتی کو کسی بھی صورتحال میں زک پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے ’اگنی پتھ اسکیم’ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم محض ماہانہ تنخواہ یا نوکری حاصل کرنے کے لئے نہیں بلکہ وطن کی محبت سے سرشار اور ذہنی و جسمانی طور تندرست نوجوانوں کے لیے وضع کی گئی ہے۔‘ اجیت ڈوبھال نے کہا کہ عالمی سطح پر ٹیکنالوجی میں روز افزوں تبدیلیاں واقع ہو رہی ہیں وہیں ملک کے ارد گرد کا ماحول بھی تبدیل ہو رہا ہے ایسے میں سکیورٹی اعتبار سے ملکی سلامتی کے لیے تبدیلیاں اور نئی پالیسز مرتب کرنا ناگزیر ہے۔

ایک خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو کے دوران اجیت ڈوبھال نے کہا کہ ‘جوان پیسوں، تنخواہ اور مراعات کے لیے فوج میں بھرتی نہیں ہوتے۔ فوج میں بھرتی ہونے کے لیے حب الوطنی کا جذبہ لازمی ہے۔ اگنی پتھ اسکیم کو بھی ماہانہ تنخواہ حاصل کرنے کے لئے نہیں بلکہ ملکی سلامتی کے مد نظر وضع کیا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے، اگر ہم وہی کرتے رہے جو ہم گزشتہ کل کر رہے تھے تو یہ ممکن نہیں کہ ہم محفوظ رہیں۔ اگر ہم آئندہ کل کی تیاری کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بدلنا ہوگا۔اگنی پتھ کے خلاف ہو رہے احتجاج سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کہا کہ ’احتجاج اور اعتراض فطری تقاضہ بھی ہے اور قانونی حق بھی، تاہم احتجاج کے دوران امن و قانون یا ملکی سلامتی کو کسی بھی صورتحال میں زک پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘ اگنی پتھ کو کالعدم قرار دئے جانے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ڈوبھال نے کہا کہ ’اگنی پتھ اسکیم کو واپس لینے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘

انہوں نے نوجوانوں کو اپنے آپ، اپنی قوت و صلاحیت کے ساتھ ساتھ ملک کی سلامتی کے لئے اس طرح کی اسکیمز وضع کرنے والے افراد پر بھروسہ رکھنے کی تلقین کی۔ ڈوبھال نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی اس حوالے سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’اپوزیشن جماعتوں کا کام ہی ’مخالفت‘ کرنا۔ اپوزیشن ہمیشہ ہر ایک نئی چیز کے حوالے سے بنا سوچے سمجھے مخالفت کرنا شروع کرتے ہیں۔ انہیں اتنی بڑی تبدیلی ہضم نہیں ہوتی۔‘‘

اجیت ڈوبھال نے ملکی سلامتی سے متعلق دیگر مسائل پر بھی گفتگو کی۔ افغانستان میں مقیم سکھ برادری پر ہوئے حملہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’بھارت، پڑوسی ممالک میں مقیم سکھ، ہندو اور دیگر اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے وعدہ بند ہے“۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

غلام نبی آزاد کرونا سے متاثر

Next Post

پولیس نے کٹھوعہ بینک ڈکیتی معاملہ حل کیا،2گرفتار، 1.45کروڑ نقدی برآمد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
Next Post
لیتر پلوامہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی، ملوث دو ملی ٹینٹ اعانت کار گرفتار : آئی جی کشمیر

پولیس نے کٹھوعہ بینک ڈکیتی معاملہ حل کیا،2گرفتار، 1.45کروڑ نقدی برآمد

یشونت سنہا صدارتی انتخاب کے لئے اپوزیشن امیدوار

یشونت سنہا صدارتی انتخاب کے لئے اپوزیشن امیدوار

سری نگر سے شارجاہ پروازیں رواں ماہ کے آخر تک بحال ہوں گی: حکام

سری نگر سے شارجاہ پروازیں رواں ماہ کے آخر تک بحال ہوں گی: حکام

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ڈاکٹروں کی عوام سے ماسک لگانے کی تاکید

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ڈاکٹروں کی عوام سے ماسک لگانے کی تاکید

بارہمولہ میں لشکر طیبہ کا ہائبرڈ جنگجو گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد: پولیس

بارہمولہ میں لشکر طیبہ کا ہائبرڈ جنگجو گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »