• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایکناتھ شندے مہاراشٹر کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے

ایکناتھ شندے مہاراشٹر کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے

by امت ڈیسک
30/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

ممبئی: مہاراشٹر میں سیاسی بحران ختم ہوگیا ہے اور آج شام میں ایکناتھ شندے ریاست کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ اس بات کا اعلان سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے گورنر سے ملاقات کے بعد کیا۔ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ بی جے پی کو اقتدار کی لالچ نہیں ہے بلکہ وہ ہندوتوا کے نظریے پر ایکناتھ شندے کا ساتھ دیں گے۔

گزشتہ روز ادھو ٹھاکرے کے استعفیٰ کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دیویندر فڑنویس وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے لیکن پریس کانفرنس میں دیویندر فڑنویس نے اس بات کا اعلان کیا کہ ایکناتھ شندے وزیراعلیٰ کی کُرسی پر بیٹھیں گے۔ ایکناتھ شندے شام 7 بجے عہدے کا حلف لیں گے۔ پریس کانفرنس میں فڑنویس نے مزید کہا کہ آج صرف شندے ہی حلف لیں گے.

اس پریس کانفرنس میں مزید کہا گیا کہ دیویندر فڑنویس کابینہ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ عوام نے مہاوکاس اگھاڑی کو اکثریت نہیں دی۔ انتخابات کے بعد بی جے پی واحد سب سے بڑی پارٹی تھی۔ بی جے پی اور شیو سینا نے اتحاد میں الیکشن لڑا تھا لیکن شیوسینا نے کانگریس اور این سی پی کی مدد سے حکومت بنائی۔ اس دوران شیوسینا نے بالا صاحب ٹھاکرے کے نظریات کو بھی بالائے طاق رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ حکومت کے دو وزیر جیل میں ہیں۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ بالا صاحب نے ہمیشہ داؤد ابراہیم کی مخالفت کی ہے لیکن ادھو ٹھاکرے حکومت کے ایک وزیر کے مبینہ طور پر داؤد ابراہیم کے ساتھ تعلقات ہیں اور جیل جانے کے بعد بھی انہیں وزیر کے عہدے سے نہیں ہٹایا گیا۔ یہ بالاصاحب کی توہین ہے۔اس دوران ایکناتھ شندے نے بتایا کہ ہم مہاراشٹر کی ترقی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ آج صرف وہ ہی حلف لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مہاوکاس اگھاڑی حکومت میں کام کرنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ ہم نے ادھو ٹھاکرے کو اس بارے میں بتایا۔ ہم نے اپنا موقف سمجھانے کی بھی کوشش کی۔ بی جے پی کے ساتھ ہمارا فطری اتحاد تھا۔ جب ہم بالاصاحب کے نظریات کو لے کر آگے بڑھ گئے تب ادھو ٹھاکرے حکومت نے ہندوتوا کے حوالے سے کچھ فیصلے لیے۔

ایکناتھ شندے نے کہا کہ میں وزیراعظم نریند مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا شکر گزار ہوں۔ ساتھ ہی ساتھ دیویندر فڑنویس کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ بڑی پارٹی ہونے کے باوجود بی جے پی نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا ہے۔ بی جے پی نے اپنا بڑا دل دِکھایا ہے۔ آنے والے دنوں میں مہاراشٹر میں ایک مضبوط حکومت نظر آئے گی۔ مرکزی حکومت جس طرح مہاراشٹر کی مدد کرے گی مہاراشٹر کی ترقی تیز ہوگی۔ یہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے کام کرے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

یاترا کے نام پر عوام کو تنگ نہ کیا جائے، محبوبہ مفتی

Next Post

بڈگام میں جعلی سم کارڈ ریکیٹ کا پردہ فاش، 03گرفتار:پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
بڈگام میں جعلی سم کارڈ ریکیٹ کا پردہ فاش، 03گرفتار:پولیس

بڈگام میں جعلی سم کارڈ ریکیٹ کا پردہ فاش، 03گرفتار:پولیس

رانا ایوب امریکہ کے سب سے بڑے صحافتی ایوارڈ سے سرفراز

رانا ایوب امریکہ کے سب سے بڑے صحافتی ایوارڈ سے سرفراز

سری نگر میں ٹی آر ایف کے 2ہائبرڈ جنگجو گرفتار: پولیس

سری نگر میں ٹی آر ایف کے 2ہائبرڈ جنگجو گرفتار: پولیس

بانہال میں یاترا کی گاڑی کو حادثہ، 4یاتری زخمی

بانہال میں یاترا کی گاڑی کو حادثہ، 4یاتری زخمی

سی آر پی ایف اہلکار نے خود کو گولی کر زخمی کیا ، ہسپتال منتقل

سی آر پی ایف اہلکار نے خود کو گولی کر زخمی کیا ، ہسپتال منتقل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »