بڈگام// جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کے روز وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں مختلف جرائم میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرکے ایک جعلی سم کارڈ ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے کہا، “پولیس کو خاص اطلاع ملی تھی کہ،پی او ایس ایجنٹوں کا ایک گروپ ضلع بڈگام میں کام کر رہا ہے اور معصوم لوگوں کے دستاویزات کا استعمال کر کے سم کارڈ حاصل کرنے اور ایسے سم کارڈ فروخت کرنے کے علاوہ دیگر مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں “۔
ترجمان نے کہا کہ اس معاملے میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 201/2022 ، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ بڈگام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
اُنہوں نے کہا،”تحقیقات کے دوران، 03افراد کی شناخت اقبال حسین کھانڈے ولد غلام محمد ساکن سیبدان، محمد اسحاق بھٹ ولد بشیر احمد ساکنہ کریمشور اور غلام حسن ڈار ولد غلام نبی ساکنہ رضوین علاقہ بڈگام کے طور پر کی گئی.











