امت نیوز ڈیسک /// وادی کشمیر میں جاری شدید گرمی سے راحت حاصل کرنے کے لئے نو عمر لڑکوں کا دریاؤں اور ندی نالوں میں نہانا انتہائی خطر ناک ثابت ہو رہا ہے۔
گذشتہ دنوں کے دوران کئی ایسے واقعات پیش آئے جن میں نو عمر لڑکے نہانے کے دوران غرقآب ہو کر اپنے اہلخانہ کو مصیبت کے اتھاہ بھنور میں چھوڑ گئے۔
سری نگر کے سویہ ٹینگ علاقے میں اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ پیر کے روز رونما ہوا جب ایک چودہ برس کا لڑکا نہانے کے دوران دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔
خبر رساں ایجنسی کے این او نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ پادشاہی باغ کا 14 سالہ اسرار احمد ڈار سوتینگ لسجان میں نہاتے ہوئے دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج اور مقامی پولیس نے نوجوان کی لاش کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔










