• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میں سعودی عرب کیوں جا رہا ہوں؟امریکی صدر کی دلیل

میں سعودی عرب کیوں جا رہا ہوں؟امریکی صدر کی دلیل

by امت ڈیسک
14/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(واشنگٹن) امریکی صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن پوسٹ کے لیے اپنے ایک مضمون میں سعودی عرب کے اپنے طے شدہ دورے کا دفاع کیا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران بائیڈن نے اس ملک کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب وہ اسی ہفتے جدہ پہنچنے والے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب کے اپنے دورے سے قبل معروف اخبار واشنگٹن پوسٹ کے لیے ایک خاص مضمون میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ تیل کی دولت سے مالا مال مملکت کے ساتھ تعلقات کو "دوبارہ ترتیب” دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

صدر جو بائیڈن 13 سے 16 جولائی کے دوران مشرق وسطیٰ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کی پہلی منزل اسرائیل ہے پھر وہاں سے وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا دورہ کریں گے اور واپسی سے قبل آخر میں وہ سعودی عرب پہنچیں گے۔

جو بائیڈن نے اپنے اس مضمون میں لکھا، "مجھے معلوم ہے کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو میرے سعودی عرب کے اس سفر کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں،’’تاہم انسانی حقوق کے بارے میں میرے خیالات واضح اور دیرینہ ہیں، اور جب بھی میں بیرون ملک سفر کرتا ہوں تو بنیادی آزادی ہمیشہ ایجنڈے میں شامل ہوتی ہے۔”

امریکی صدر نے اپنے مضمون میں یہ دلیل پیش کی ہے کہ ان کی خارجہ پالیسی نے مشرق وسطیٰ کو ان کے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ کے دور کے حالات کے مقابلے میں زیادہ مستحکم اور محفوظ بنایا ہے۔

انہوں نے امریکہ کی سلامتی کو روسی جارحیت کا سامنا کرنے اور چین کے ساتھ مقابلہ کرنے سے بھی جوڑا اور یہ دلیل دی کہ ان تمام پہلوؤں سے نمٹنے میں سعودی عرب ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

صدر جو بائیڈن نے لکھا، "بطور صدر، یہ میرا کام ہے کہ ہم اپنے ملک کو مضبوط اور محفوظ رکھیں۔ ہمیں روس کی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے، چین کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو ممکنہ حد تک بہترین پوزیشن میں رکھنا ہے، اور دنیا کے جس خطے پر اس کے اثرات زیادہ مرتب ہوتے ہیں، اس کے استحکام کے لیے اور زیادہ کام کرنا ہے۔”

انہوں نے مزید لکھا، "ان چیزوں کو کرنے کے لیے، ہمیں ان ممالک کے ساتھ براہ راست رابطہ کرنا ہو گا جو اس کے نتائج کو متاثر کر سکتے ہیں۔

سعودی عرب ان میں سے ایک ہے، اور جمعے کے روز جب میں سعودی رہنماؤں سے ملاقات کروں گا، تو میرا مقصد آگے بڑھانے والی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مضبوط بنانا ہو گا، جو ہمارے باہمی مفادات اور ذمہ داریوں پر مبنی ہے، اس کے ساتھ ہی ہم بنیادی امریکی اقدار پر بھی قائم رہیں گے۔”

بائیڈن نے اپنے مضمون میں لکھا کہ ان کے دورے کا مقصد ایک ایسے ملک کے ساتھ تعلقات کو "توڑنے کے بجائے انہیں از سر نو ترتیب دینا ہے” جو گذشتہ تقریبا 80 برسوں سے خطے میں امریکہ کا اہم اسٹریٹیجک شراکت دار رہا ہے۔

سعودی عرب دنیا میں تیل برآمد کرنے والا ایک بڑا ملک ہے اور توقع ہے کہ بائیڈن سعودی پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یومیہ تیل کی پیداوار میں مزید اضافہ کرے۔

جو بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدے کیے تھے کہ وہ سعودی عرب کو انسانی حقوق کے لیے جوابدہ ٹھہرائیں گے اور اس کے لیے اس پر دباؤ ڈالا جائے گا۔ اس پس منظر میں ان کے دورہ سعودی عرب پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

تاہم اس وقت جغرافیائی اور سیاسی اعتبار سے واشنگٹن کو نئے چیلنجوں کا سامنا ہے اور سفارتی سطح پر پالیسی میں تبدیلی اسی کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔ یوکرین پر روسی حملے کی وجہ سے جب ایندھن کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، تو آخر کار، تیل سے مالا مال سعودی عرب ہی نے، تیل کی پیداوار کو کافی حد تک بڑھانے میں مدد کی۔

ادھر امریکہ کو ایران کے جوہری پروگرام کے ساتھ ساتھ، خطے میں بڑھتے ہوئے چینی اثر ورسوخ سے بھی خطرات لاحق ہیں، اسی لیے واشنگٹن اب سعودی عرب کی سرگرمیوں کی مخالفت یا اس سے متعلق اپنی پالیسیوں پر کوئی واضح اشارہ کرنے سے بھی گریز کرتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

خود سپردگی کرنے والے سابق عسکریت پسندوں کا ویڈیو جاری

Next Post

بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ پولیس اہلکار جاں بحق، ساتھی زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ پولیس اہلکار جاں بحق، ساتھی زخمی

بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ پولیس اہلکار جاں بحق، ساتھی زخمی

خراب موسم کے باعث امرناتھ یاترا معطل

خراب موسم کے باعث امرناتھ یاترا معطل

پلوامہ پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ہی مغوی لڑکی کو بازیاب اور اغوا کار گو گرفتار کیا

پلوامہ پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ہی مغوی لڑکی کو بازیاب اور اغوا کار گو گرفتار کیا

بھگوتی نگر جموں بیس کیمپ سے زائد از پانچ ہزار یاتریوں پر مشتمل 15 واں قافلہ روانہ

بھگوتی نگر جموں بیس کیمپ سے زائد از پانچ ہزار یاتریوں پر مشتمل 15 واں قافلہ روانہ

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

ریاسی میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے باپ بیٹے کی موت واقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »