• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یاسین ملک مناسب ٹرائیل کے مستحق ہیں، انصاف یکطرفہ معاملہ نہیں ہوسکتا : سجاد لون

یاسین ملک مناسب ٹرائیل کے مستحق ہیں، انصاف یکطرفہ معاملہ نہیں ہوسکتا : سجاد لون

by امت ڈیسک
19/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی ہمشیرہ روبیہ سعید کی طرف سے یاسین ملک کو اپنے اغوا کار کے بطور شناخت کرنے کے چند روز بعد پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک مناسب ٹرائیل کے مستحق ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انصاف یکطرفہ معاملہ نہیں ہوسکتا ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے تقریب کے حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ یاسین ملک مناسب ٹرائیل کے مستحق ہیں اور یہ کہ انصاف یکطرفہ معاملہ نہیں ہو سکتا ہے۔
روبیہ سعید کی جانب سے ممنوع تنظیم لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک کو اپنے اغواکار کے بطور شناخت کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں سجاد لون نے کہاکہ یہ ان کا فیصلہ ہے، لیکن جنہوں نے شناخت کی اُنہیں مصالحت اور بات چیت کے بارے میں بات کرنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے۔
سجاد لون نے روبیہ سعید اور محبوبہ مفتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ انہیں ملوث افراد کی شناخت اور فرد جرم عائد کرنے کا پورا حق ہے لیکن لوگوں کی نشاندہی اور ان پر فرد جرم عائد کرنے والوں کو مفاہمت اور بات چیت کی وکالت کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ۔انہوں نے مثال پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پرینکا گاندھی نے تو اپنے والد کے قاتلوں کو بھی معاف کردیا ۔
بتادیں کہ گزشتہ دنوں سی بی آئی کی عدالت میں روبیہ سعید نے یاسین ملک کو اپنے اغوا کار کے بطور شناخت کی ۔ یاسین ملک ویڈ یو لنک کے ذریعے سماعت میں شامل ہوئے۔پیشی کے دوران یاسین ملک نے عدالت کو بتایا کہ وہ جموں آکر از خود گواہوں سے جرح کریں گے جس کے بعد عدالت نے کارروائی کو ملتوی کیا۔
توقع کی جارہی ہیں کہ اگلی پیشی پر یاسین ملک کو سی بی آئی کورٹ میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حکومت عوام کے پیٹ پر لات مار کر چند سرماریہ کاروں کو فائدہ پہنچانے میں مصروف: نیشنل کانفرنس

Next Post

سری نگر اور گاندربل انتظامیہ نے عوامی مقامات پر فیس ماسک لگانے کو لازمی قرار دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
سری نگر اور گاندربل انتظامیہ نے عوامی مقامات پر فیس ماسک لگانے کو لازمی قرار دیا

سری نگر اور گاندربل انتظامیہ نے عوامی مقامات پر فیس ماسک لگانے کو لازمی قرار دیا

امرناتھ یاترا: امسال یاتریوں کی تعداد 10لاکھ تک پہنچنے کا امکان

شری امرناتھ یاترا : بھگوتی نگر بیس کیمپ سے قریب پانچ ہزار یاتریوں پر مشتمل بیسواں قافلہ روانہ

سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 33.7ڈگری جبکہ کپواڑہ میں 33.0ڈگری سیلشس درج

سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 33.7ڈگری جبکہ کپواڑہ میں 33.0ڈگری سیلشس درج

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

ایس آئی اے کے بارہمولہ میں کئی مقامات پر چھاپے، چند ملزمان گرفتار

چاول، آٹا، دال، پنیر، دودھ کی کھلی خریداری پر جی ایس ٹی نہیں: سیتا رمن

چاول، آٹا، دال، پنیر، دودھ کی کھلی خریداری پر جی ایس ٹی نہیں: سیتا رمن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »