سرینگر/// شری امرناتھ جی یاترا مذہبی جوش وخروش سے جاری رہتے ہوئے منگل کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے قریب پانچ ہزار یاتریوں پر مشتمل بیسواں قافلہ پوتر گھپا کے دورشن کے لئے پہلگام اور بال تل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوگیا۔
یاتریوں کے اس بیسویں قافلے کے ساتھ ہی اس بیس کیمپ سے اب تک پوتر گھپا کی طرف روانہ ہونے والے یاتریوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 29 جون سے اب تک بھگوتی نگر بیس کیمپ سے1 لاکھ 15 ہزار6 سو56 یاتری پہلگام اور بال تل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوگئے۔