• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اگست 2019 کے بعد جموں وکشمیر میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا: منوج سنہا

پانچ اگست 2019 کے بعد عسکریت پسندی کے واقعات میں کمی

by امت ڈیسک
04/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر: پانچ اگست 2019 کو مرکز کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کی گئی اور سابقہ ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام خطوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا گیا۔ پارلیمنٹ کے فلور سے وزیر داخلہ امت شاہ نے اعلان کیا تھا کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی سے جموں اور کشمیر میں عسکریت پسندی میں کمی آئے گی اور خطے میں امن کا قیام ہوگا۔

وہیں، جموں اور کشمیر پولیس کے اعداد و شمار کے تجزیہ سے واضح ہوا ہے کہ عسکریت پسندی سے ہونے والی ہلاکتوں میں کم و بیش 30 فیصد کمی آئی ہے اور عسکری پسندی کے واقعات میں محض 20 فیصد کمی دیکھی گی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2016 کے اگست مہینے کی پانچ تاریخ سے لیکر سنہ 2019 کے پانچ اگست تک خطے میں کل 1178 ہلاکتیں درج کی گی ہے۔ ہلاک شدہ افراد میں 170 عام شہری، 246 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 702 عسکریت پسند شامل ہیں۔ وہیں سب سے زیدہ ہلاکتیں پانچ اگست 2018 سے لیکر پانچ اگست 2019 کے دوران ہوئی ہیں جب کل 457 افراد عسکری پسندوں کی مختلف کارروائیوں کے دوران ہلاک ہوئے۔ ہلاک شدہ افراد میں 64 عام شہری، 117 سکیورٹی فورسز اور 276 عسکریت پسند شامل تھے۔ پانچ اگست 2016 سے لیکر پانچ اگست 2017 کے دوران 335 افراد ہلاک ہوئے اور پانچ اگست 2017 سے لیکر پانچ اگست 2018 تک 386 افراد اپنی جان سے ہاتھ دو بیٹھے۔

پانچ اگست 2019 کے بعد عسکریت پسند واقعات میں کمیاس حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک سینیئر پولیس افسر نے بتایا کہ سنہ 2016-17 کے دوران عسکریت پسند برہان وانی کو بھی ہلاک کیا گیا تھا، جس کے بعد وادی بھر میں احتجاج ہوئے اور وادی کے حالات نامساعد ہوئے تھے۔ ان احتجاج کے باوجود سکیورٹی فورسز نے صورتحال کو قابو رکھنے میں کامیابی حاصل کی اور زیادہ جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ "پانچ اگست 2019 کے فیصلے کے وقت ہم سب کو خدشات تھے کہ حالت خراب ہو سکتے ہیں، تاہم صورتحال اس کے برعکس رہی۔ اگرچہ عسکریت پسندوں نے اپنی کارروائی میں تیزی لانے کی کوشش کی اور عام شہریوں، سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے گذشتہ تین برسوں میں ابھی تک 550 سے زیادہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا، جس وجہ سے وادی کے حالت اب کافی بہتر ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پانچ اگست 2019 سے اب تک مختلف عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کے دوران کل 820 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 108 عام شہری، 127 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 585 عسکریت پسند شامل ہیں۔

پانچ اگست 2019 سے قبل تین سال کے مقابلے میں عسکریت پسندی سے ہونے والی ہلاکتوں میں گزشتہ تین برسوں میں 30.39 فیصد کمی درج کی گئی ہے۔ وہیں اگرعسکریت پسندی کے واقعات کی بات کریں تو پانچ اگست 2019 سے اب تک 20.22 فیصد کمی دیکھی جا رہی ہے۔ جہاں پانچ اگست 2019 سے قبل تین برسوں کے دوران 529 واقعات پیش آئیں تھے وہیں گزشتہ تین برسوں میں 442 واقع پیش آئے۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ اگرچہ اعداد و شمار ہلاکتوں کی تعداد میں کمی ظاہر کر رہے ہیں تاہم عسکریت پسندی کا ابھی بھی خطرہ بنا ہوا ہے۔ اس ہلاکت کے سلسلے کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ادھمپور:پولیس کےڈرامائی تعاقب کے دوران ایک شخص کی موت،ہیروئن،1۔91کروڑ نقدی سمیت ایک گرفتار

Next Post

گروبازار سے ڈلگیٹ تک محرم الحرام کا جلوس نکالنے کی اجازت ، عرضی عدالت میں دائر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
Next Post
محرم کے پیش نظر سرینگر میں ٹریفک ایڈوائزری جاری

گروبازار سے ڈلگیٹ تک محرم الحرام کا جلوس نکالنے کی اجازت ، عرضی عدالت میں دائر

پلوامہ میں گرینیڈ حملہ،غیر مقامی مزدور ہلاک، 2دیگر زخمی

پلوامہ میں گرینیڈ حملہ،غیر مقامی مزدور ہلاک، 2دیگر زخمی

خصوصی پوزیشن کی منسوخی کے تین سال مکمل

خصوصی پوزیشن کی منسوخی کے تین سال مکمل

منسوخئ خصوصی پوزیشن کی تیسری برسی : پی ڈی پی کا احتجاج

منسوخئ خصوصی پوزیشن کی تیسری برسی : پی ڈی پی کا احتجاج

نپور شرما کے خلاف بی جے پی کی اچانک کاروائی بین الاقوامی ردعمل کا اثر، عمرعبداللہ

دفعہ 370 کی بحالی کیلئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے:عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »