• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
خصوصی پوزیشن کی منسوخی کے تین سال مکمل

خصوصی پوزیشن کی منسوخی کے تین سال مکمل

by امت ڈیسک
05/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بی جی پی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کی آج تیسری برسی ہے۔

سرینگر: آج ہی کے روز سنہ 2019 میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمان میں دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بِل کو پارلیمان میں پیش کیا تھا جسے ممبران کی اکثریت نے منظوری دی تھی۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر ریاست کو دو یونین ٹریٹریز، جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کردیا گیا تھا۔

دفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے آئین کو بھی منسوخ کیا گیا اور جموں و کشمیر تنظیم نو قانون کا اطلاق کیا گیا جس کے تحت وزارت داخلہ کی زیرنگرانی جموں و کشمیر میں حکومت قائم کی گئی۔ پانچ اگست سے ایک روز قبل وادی کے تمام سرکردہ سیاسی جماعتوں کے لیڑران کو جیل بھیج دیا گیا یا نظر بند کیا گیا جبکہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں کئی ماہ تک کرفیو نافذ رہا اور وادی میں سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا۔ اس دوران انٹرنیٹ سمیت فون سروس کو بھی کئی ماہ تک معطل کر دیا گیا تھا۔آج تیسری برسی کے موقع پر جموں و کشمیر میں صدر راج نافذ ہے اور ایل جی انتظامیہ کی حکمرانی ہے۔ تیسری برسی کے موقع پر پیپلز کانفرنس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’دفعہ 370 کی منسوخی کو جموں و کشمیر کی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ دن تصور کیا جائے گا اور اسے کشمیری عوام کو بے اختیار کرنے کے دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا‘۔ تاہم دیگر سیاسی جماعتوں بشمول نیسنل کانفرنس، پی ڈی پی، کانگرس اور اپنی پارٹی کی جانب سے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

پانچ اگست دو ہزار انیس کے بعد کتنا بدلا کشمیر؟پانچ اگست 2019 کے بعد مرکزی حکومت نے علیحدگی پسند تنظیموں پر یا تو پابندی عائد کر دی یا ان کے لیڑران و کارکنان کو جیلوں میں بند کردیا۔ مرکزی سرکار و مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں سیکورٹی کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔ پتھراؤ کے واقعات میں کمی آئی ہے اور علیحدگی پسندی پر شکنجہ کسنے سے عسکریت پسندوں کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پلوامہ میں گرینیڈ حملہ،غیر مقامی مزدور ہلاک، 2دیگر زخمی

Next Post

منسوخئ خصوصی پوزیشن کی تیسری برسی : پی ڈی پی کا احتجاج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

01/02/2026
جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
Next Post
منسوخئ خصوصی پوزیشن کی تیسری برسی : پی ڈی پی کا احتجاج

منسوخئ خصوصی پوزیشن کی تیسری برسی : پی ڈی پی کا احتجاج

نپور شرما کے خلاف بی جے پی کی اچانک کاروائی بین الاقوامی ردعمل کا اثر، عمرعبداللہ

دفعہ 370 کی بحالی کیلئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے:عمر عبداللہ

پولیس کی جانب عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کی خاطر آن لائن شکایتی سیل کا قیام

تین برسوں میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں ایک بھی شہری ہلاکت نہیں:اے ڈی جی پی

فاروق عبداللہ اور محبوبہ کی نظر بندی کی رپورٹ، پولیس نے کی تردید

فاروق عبداللہ اور محبوبہ کی نظر بندی کی رپورٹ، پولیس نے کی تردید

سب انسپکٹر بھرتی بدعنوانی معاملے میں تینتس افراد کے خلاف مقدمہ درج

سب انسپکٹر بھرتی بدعنوانی معاملے میں تینتس افراد کے خلاف مقدمہ درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »