• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
محرم کے پیش نظر سرینگر میں ٹریفک ایڈوائزری جاری

سری نگر کے گرو بازار سے نکلنے والے محرم کے جلوس پر پابندی برقرار:پولیس

by امت ڈیسک
06/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر//حکام نے آٹھ محرم یعنی اتوار کو یہاں سری نگر سے گذرنے والے محرم جلوس کو برآمد ہونے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ لیا ہے۔
یہ جلوس نوے کی دہائی تک ہر سال آٹھ محرم کو گرو بازار سے برآمد ہو کر ڈلگیٹ میں اختتام پذیر ہو تا تھا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ امسال بھی آٹھ محرم کے جلوس پر پابندی برقرار ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عوام الناس سے التجا ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنائے اور اس ضمن میں افواہوں پر اپنی توجہ مرکوز نہ کریں۔
واضح رہے کہ کشمیر میں سری نگر کے گروبازار اور آبی گذر (تاریخی لال چوک) علاقوں سے برآمد ہونے والے 8 ویں اور 10 ویں محرم الحرام کے تاریخی ماتمی جلوسوں پر وادی کشمیر میں ملی ٹینسی کے آغاز یعنی 1989 سے پابندی عائد ہے۔

سنہ 1989 سے قبل 8 ویں محرم کا ماتمی جلوس سری نگر کے گرو بازار علاقے سے برآمد ہوکر شہید گنج، جہانگیر چوک، بڈشاہ چوک اور مولانا آزاد روڑ سے ہوتا ہوا حیدریہ ہال ڈل گیٹ میں اختتام پذیر ہوتا تھا۔

ان دو تاریخی ماتمی جلوسوں پر سنہ 1989 میں اس وقت کے ریاستی گورنر جگ موہن نے پابندی عائد کر دی تھی، اس وقت مرکز میں مرحوم مفتی محمد سعید وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز تھے۔
اگرچہ پابندی کے خلاف جموں و کشمیر اتحاد المسلمین نے سنہ 2008 میں جموں وکشمیر ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تاہم کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔

کشمیری شیعہ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ محرم جلوسوں پر عائد پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی منشور اور ہندوستانی آئین کے تحت مختلف مذاہب کے ماننے والے لوگوں کو مذہبی معاملات بجا لانے، مذہبی تقریبات کا انعقاد کرنے اور مذہبی جلوس نکالنے کا حق حاصل ہے مگر کشمیر میں انتظامیہ نے تاریخی محرم جلوسوں پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بڈگام میں دھماکہ کباڑ کے ڈھیر میں ہوا :پولیس

Next Post

فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے لائن آف کنٹرول کا کیا دورہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
فوج الرٹ اور چوکس ، ڈرون مخالف آلات بھی کئی مقامات پر پہلے سے ہی نصب / لیفٹنٹ جنرل منوج پانڈے

فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے لائن آف کنٹرول کا کیا دورہ

جگدیپ دھنکھڑ بھارت کے نئے نائب صدر منتخب

جگدیپ دھنکھڑ بھارت کے نئے نائب صدر منتخب

15اگست کی آمد ،شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات میں سخت حفاظتی انتظامات

15اگست کی آمد ،شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات میں سخت حفاظتی انتظامات

کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی پر او آئی سی کا بیان متعصبانہ ہے: بھارت

کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی پر او آئی سی کا بیان متعصبانہ ہے: بھارت

لداخ اور جموں کشمیر کے سرحدی علاقوں میں خصوصی ٹاور نصب کئے جائیں گے

لداخ اور جموں کشمیر کے سرحدی علاقوں میں خصوصی ٹاور نصب کئے جائیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »