• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یہ ٹوپی نہیں بلکہ ’ماحول دوست‘ فٹبال اسٹیڈیم ہے

یہ ٹوپی نہیں بلکہ ’ماحول دوست‘ فٹبال اسٹیڈیم ہے

by امت ڈیسک
01/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

دوحہ) گرم صحرا میں کسی چوڑی روایتی ٹوپی کی طرح دکھائی دینے والی یہ چیز دراصل ایک فٹبال اسٹیڈیم ہے جسے2022 فیفا ورلڈ کپ کےلیے تعمیر کیا گیا ہے جو قطر میں کھیلا جائے گا۔ اس کا نام ’الثمامہ اسٹیڈیم‘ ہے جو قطری دارالحکومت دوحہ سے کچھ دوری پر صحرا میں واقع ہے۔ اس کی تعمیر کچھ دن پہلے ہی مکمل ہوئی ہے جبکہ اسے قطر کے معروف ماہرِ تعمیرات، ابراہیم محمد جیداہ نے ڈیزائن کیا ہے۔ ابراہیم جیداہ کے مطابق، الثمامہ اسٹیڈیم کا منفرد ڈیزائن روایتی قطری ٹوپی ’غافیہ‘ جیسا ہے جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ صحرا کی شدید گرمی سے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو بھی محفوظ رکھتا ہے۔ یہاں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے آٹھ میچز ہوں گے جن میں ایک کوارٹر فائنل بھی شامل ہے۔

اسٹیڈیم کی غیرمعمولی طور پر پھیلی ہوئی چھت اس کے بڑے حصے کو دھوپ کی شدت سے محفوظ رکھے گی جبکہ گرمی کو مزید کم رکھنے کےلیے یہاں ٹھنڈے پانی کی پھواروں، پنکھوں اور ایئر کنڈیشنرز تک کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ الثمامہ اسٹیڈیم میں 40 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے، لیکن یہ صرف اسٹیڈیم نہیں بلکہ اس میں ایک عدد مسجد، بوتیک، ہوٹل اور وسیع مارکیٹ بھی شامل ہے۔

دوسرے بیشتر عرب ممالک کی طرح قطر بھی ایک گرم صحرائی ملک ہے جہاں گرمیوں کے دنوں میں کھلے ماحول کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان ملکوں میں بجلی کا بڑا حصہ ایئرکنڈیشننگ کے نظاموں پر صرف ہوتا ہے۔ الثمامہ اسٹیڈیم میں مختلف تدابیر اختیار کرتے ہوئے یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ کم بجلی کے استعمال سے اسٹیڈیم کا اندرونی درجہ حرارت خاصا کم رکھا جاسکے۔ اسے مزید ’ماحول دوست‘ بنانے کےلیے اس کے قریب ہی شمسی پینلوں کا جال بچھایا گیا ہے جو یہاں پر نصب ایئرکنڈیشننگ نظاموں کےلیے بجلی کی ضرورت پوری کرے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ جنگلات میں جاری طویل جنگجو مخالف آپریشن کے بیچ 20 روز بعد راجوری پونچھ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل دوبارہ بحال

Next Post

نیشنل کانفرنس کی خواتین ونگ کا سرینگر میں احتجاج، کشمیری طلبہ کے خلاف درج مقدموں کی منسوخی کا مطالبہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
نیشنل کانفرنس کی خواتین ونگ کا سرینگر میں احتجاج، کشمیری طلبہ کے خلاف درج مقدموں کی منسوخی کا مطالبہ

نیشنل کانفرنس کی خواتین ونگ کا سرینگر میں احتجاج، کشمیری طلبہ کے خلاف درج مقدموں کی منسوخی کا مطالبہ

محبوبہ مفتی کا وزیراعظم مودی کے نام خط

محبوبہ مفتی ایک بار پھر خانہ نظر بند

غیر شعوری طور ایل او سی پار کرنے والے شہری کی وطن واپسی

غیر شعوری طور ایل او سی پار کرنے والے شہری کی وطن واپسی

اسٹریٹجک اہمیت کی حامل زوجیلا ٹنل کا تعمیراتی کام مقررہ میعاد سے ایک سال پہلے مکمل ہونے کی توقع

اسٹریٹجک اہمیت کی حامل زوجیلا ٹنل کا تعمیراتی کام مقررہ میعاد سے ایک سال پہلے مکمل ہونے کی توقع

آسمان ابر الود اور خشک موسم، وادی کشمیر پھر شدید سردی کی لپیٹ میں، اہلیان وادی مشکلات کے شکار

آسمان ابر الود اور خشک موسم، وادی کشمیر پھر شدید سردی کی لپیٹ میں، اہلیان وادی مشکلات کے شکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »