(سرینگر) موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں ر خشک موسم کی وجہ سے وادی کشمیر ایک بار پھر شدید سردی کی لہر لپیٹ میں آگئی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 2 نومبر سے پیر پنچال کے آر پار بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کی ہے۔ کشمیر کے اکثر مقامات پر دن میں مطلع ابر آلودہ اور موسم خشک رہنے کی وجہ سے درجہ حرار ت میں کافی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں سردی کی لہر میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدےد سردی کی لپیٹ میں ہے۔ ترجمان کے مطابق جموں خطہ میں بھی درجہ حرارت میں کافی گرآوٹ آئی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں موسم میں حالات 2 نومبر سے تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق مغربی ہوائیں جموں و کشمیر میں اثر اندوز ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں پیر پنچال کے آر پار بارشوں اور برفباری کا تازہ سلسلہ شروع ہونے کے امکانات ہے ۔










