• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
رام بن میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال: دو خواتین پانی میں بہہ گئیں، بچاؤ کارروائی جاری

رام بن میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال: دو خواتین پانی میں بہہ گئیں، بچاؤ کارروائی جاری

by امت ڈیسک
11/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں آج دوپہر زبردست بارش ہوئی ہے، اس دوران نیرہ علاقے میں بادل پھٹنے سے مہڑ کے مقام پر دو خواتین کے بہہ جانے اطلاع ہے۔ بادل پھٹنے کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے کئی گاڑیاں پانی میں بہہ گئی جبکہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

اس حادثے کے بعد پولیس، ایس ڈی آر ایف اور مقامی رضا کاروں نے ریکسیو آپریشن شروع کیا ہے تاہم آخری خبر ملنے تک یہ خواتین بازیاب نہیں ہو سکی ہیں۔ لاپتہ خواتین کی شناخت سکینہ بیگم زوجہ شبیر احمد، روزہ بانو دختر شبیر احمد ساکنان مہاڑ رامبن کے طور پر ہوئی ہے۔رامبن میں بادل پھٹنے سے ماں بیٹی لاپتہوہیں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق بدھ اور جمعرات کی شب جموں صوبے میں شدید بارشیں ہوئیں جس وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آنے کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ وہیں رامبن کے مہاڑ علاقے میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آئی جس دوران ماں بیٹی کو پانی کے تیز بہاو نے بہا لیا۔معلوم ہوا ہے کہ رام بن میں تین مکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ سیلابی ریلوں سے مٹھی جموں میں شیو مندر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

انتظامیہ نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ ندی نالوں اور دریاﺅں کے نزدیک جانے سے گریز کریں۔ جموں صوبے میں دوران شب طوفانی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی۔

محکمہ موسمیات کے ماہر فیضان کینگ نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں شہر میں 189.9ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کی گئی اور جس نے اگست میں ہونے والی بارشوں کے گذشتہ 24برسوں کے ریکارڈ کو پاش پاش کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ 23 اگست 1996میں جموں میں 218.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں صوبے میں مزید بارشوں کا امکان ہے جس سے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔دریں اثنا ائ ٹی وی بھارت کے نامہ نگار نے جموں سے اطلاع دی ہے کہ تیز بارشوں کے نتیجے میں جموں کے اکثر ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں شہر کے گرونانک روڑ، بن تلات، ماڈل ٹاون گنگیال اور روپ نگر میں سیلابی پانی رہائشی بستیوں علاقوں میں گھس آیا ہے جس وجہ سے لوگ گھروں میں درماندہ ہو کررہ گئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ مٹھی جموں میں شیو شکتی کے مندر کو بھی نقصان پہنچا اور اس کی دیواریں گر آئیں ۔اُن کے مطابق جموں شہر میں پانی کے نکاس کو یقینی بنانے کی خاطر اگر چہ دعوئے کئے جارہے ہیں تاہم معمولی بوندا باندی کے ساتھ ہی جموں شہر دریا کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

علاوہ ازیں موسلا دھار بارشوں اور بادل پھٹنے کے باعث رام بن کے مہد نالہ میں طغیانی آئی جس وجہ سے ماں بیٹی کو پانی کے تیز بہاو نے بہا کر لیا ۔انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او رام بن ، فوج اور مقامی رضا کار تنظیموں نے ماں بیٹی کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر ریسکو آپریشن شروع کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے ماں بیٹی کی شناخت شمیمہ بیگم زوجہ شبیر احمد اور رضیہ بانو دختر شبیر احمد کے بطور کی۔انہوں نے کہا کہ رامبن میں بادل پھٹنے کے باعث مہد نالہ میں طغیانی آئی جس وجہ سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اُن کے مطابق مہد رامبن میں تین مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے نالے کے کناروں پر آباد شہریوں کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا گیا۔ضلع انتظامیہ رام بن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاﺅں ، ندی نالوں کے کناروں پر جانے سے گریز کریں کیونکہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھاری بارشوں کی پیشین گوئی کی گئی ہے لہذا لوگ احتیاط برتیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راجوری حملہ: منوج سنہا کی سخت الفاظ میں مذمت

Next Post

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین نے کیا ویٹو

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
Next Post
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین نے کیا ویٹو

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین نے کیا ویٹو

سیکورٹی کے نام پر کشمیر کی معیشت کو تباہ کیا جا رہا ہے:محبوبہ مفتی

ہر گھر ترنگا مہم پر محبوبہ مفتی نے بنایا مرکز کو نشانہ

جموں میں شدیدبارش ،پانی گھروں میں داخل،بڑی شاہراہوں پر پانی جمع

جموں میں شدیدبارش ،پانی گھروں میں داخل،بڑی شاہراہوں پر پانی جمع

ایس سی او چوٹی اجلاس میں  مودی۔ شہباز ملاقات کا امکان

ایس سی او چوٹی اجلاس میں مودی۔ شہباز ملاقات کا امکان

مرکزی کابینہ نے ’سب کیلئے گھر مشن‘ پردھان منتری آواس یوجنا شہری کو‘

مرکزی کابینہ نے ’سب کیلئے گھر مشن‘ پردھان منتری آواس یوجنا شہری کو‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »