سرینگر//مرکزی کابینہ نے سب کے لئے گھر ، پردھان منتری آواس یوجنا شہری (PMAY-U)کو 31 دسمبر 2024 تک جاری رکھنے کو منظوری دے دی ہے۔ 31 مارچ 2022 تک پہلے ہی منظور کئے گئے 122 لاکھ مکانوں کو مکمل کرنے کے لئے مالی مدد فراہم کی گئی ہے۔ ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ ملک کے شہری علاقوں میں سبھی مجاز مستفیدین کو ہر موسم کے لئے سازگار پکا مکان فراہم کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کئے گئے فلیگ شپ پروگراموں میں سے یہ ایک اسکیم ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی درخواست پر اسکیم کو 31 دسمبر 2024 تک جاری رکھنے سے مستفیدین کے لئے تعمیر ، شراکت داری میں سستی ہاوسنگ اور جھگی جھونپڑیوں کی اسی مقام پر تعمیر نو کے تحت پہلے سے منظور شدہ مکانوں کی تکمیل میں مدد ملے گی۔ اس سلسلے میں سال 2015 سے مرکز کی جانب سے منظور کی گئی امداد 2 لاکھ تین ہزار کروڑ ہے جبکہ 2004 سے 2014 تک یہ 20 ہزار کروڑ روپے تھی۔