• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
الیکشن افسر کا حالیہ بیان غلط، اس کا کوئی قانونی جواز نہیں، مظفر بیگ

الیکشن افسر کا حالیہ بیان غلط، اس کا کوئی قانونی جواز نہیں، مظفر بیگ

by امت ڈیسک
19/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سابق رکن پارلیمان مظفر حسین بیگ نے جموں وکشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر کے حالیہ بیان کو غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان سے جموں وکشمیر میں انتشار پیدا ہوا ہے۔ مرکزی حکومت کو اس معاملے کے حوالے سے سچائی کو سامنے لانا چاہئے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ 25 لاکھ ووٹرز کے اضافے کے بیان کے ساتھ عوام میں تنازع پیدا کیا گیا۔ اگر اُنہوں نے یہ بیان غلطی سے یا کم علمی سے دیا ہے تو معافی کے لائق ہے لیکن اگر کسی کے اشارے پر دیا ہے تو اُنہوں نے قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں۔”

الیکشن افسر کا حالیہ بیان غلط ،کوئی قانونی جواز نہیں۔ مظفر بیگانہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے جموں وکشمیر ایک متنازعہ مسئلہ بنا ہوا ہے اور ہندوپاک کے درمیان اس پر جنگیں بھی ہوئیں جس دوران بہت سارے لوگ مارے گئے۔پارلیمنٹ نے سال 2019 میں یک طرفہ طور دفعہ 370 اور 35 اے کو کالعدم قرار دیا جس کے بعد یہ معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ایس آر او 309 کو بنیاد بنایا لیکن میں اُن سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مذکورہ ایس آر او سروسز کے ساتھ جڑا ہوا ہے الیکشن یا ووٹران کی شمولیت سے نہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اصل میں ایس آر او 309 سے ریاستوں میں ملازمتیں کیسے ہونگی لہذا اس کو ووٹران کے ساتھ جوڑنے کا کوئی قانونی جواز ہی نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکومنٹ میں سیکشن 15کے بارے میں بتایا گیا ہے اور وہ بھی ریکروٹمنٹ کے حوالے سے ہے اور اس قانون کو سال 2010 میں جموں وکشمیر کی اسمبلی نے پاس کیا ہے،لہذا الیکشن کمیشن کو یہ ذہن نشین کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ آرٹیکل اور سیکشن چیف الیکٹورل آفیسر کو ایسا کہنے کی بھی اجازت نہیں دیتے ہیں ۔مظفر حسین بیگ نے کہاکہ ڈومسائل کا قانون صرف نوکریوں کے لئے ہیں نہ کہ ووٹنگ رائٹس کے لئے ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 309 نوکریوں کے بارے میں بتاتا ہے نہ کہ ووٹنگ رائٹس کے بارے میں لہذا سی ای او کا بیان قانونی طورپر بھی غلط ہے۔انہوں نے بتایا کہ سی ای او نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا جس سے جموں وکشمیر میں تذبذب کی کیفیت پیدا ہوئی ہے۔مظفر حسین بیگ نے کہا کہ میں وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور قومی سلامتی مشیر سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس ضمن میں مداخلت کریں۔مظفر حسین بیگ نے سرینگر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ” الیکشن کمیشن کے افسر نے جن دفعات کا ذکر کیا ہے وہ ملازمت سے متعلق ہیں نہ کہ ووٹنگ کے حقوق سے متعلق۔ دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد جو مرکز نے ڈوماسائل کے لیے قانوں بنائے ہیں ان میں بھی اس طرح کے ووٹنگ کا حق نہیں دیا گیا۔”

ڈومیسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا ہے کہ "اس قانون پر عمل کر کے ڈومیسائل حاصل کرنے والوں کو ملازمت دی جا سکتی ہے لیکن ووٹنگ کا حق نہیں دیا جا سکتا اور نوکریاں بھی دفاعی شعبے میں نہیں بلکہ سول شعبے میں مل سکتی ہیں۔” اُن کا مزید کہنا تھا کہ”ان حالات میں یہ آفسر ایسا بیان دیتے ہیں، جو قانونی طور پر مکمل طور پر غلط ہے۔ اور آپ سوچیں کہ یہ 25 لاکھ کون ہیں؟ یہ وحیات اور غیر ذمہ دارانہ بیان ہے۔ اس بیان سے لوگوں میں انتشار پیدا ہوا ہے۔”

اعدد و شمار دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ "یہاں 30 سے 40 فیصد ہی ووٹنگ ہوتی ہے۔ اس پر 25 لاکھ ووٹ جمع کر دو۔ پھر دیکھو۔” میں وزیر اعظم سے گزارش کرتا ہوں کہ ایسے لوگ جو انتشار پیدا کرتے ہیں اُن سے وضاحت طلب کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم تمام پارٹیوں، رہنماؤں، صحافیوں، سابق وزراء کو دہلی بلائیں اور کھلے دل سے بات کریں تاکہ غلط فہمیاں دور کی جائیں۔”

مظفر حسین بیگ کا مزید کہنا ہے کہ”دفعہ 370 کے بعد جموں و کشمیر کے 164 قانون کالعدم کر دیے گئے۔ الیکشن آفیسر جیسے لوگ عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔ ہمارے قانون ابھی بھی نافذ العمل ہیں۔”

ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مجھے آل پارٹی میٹنگ میں بلایا جائے گا تو میں جاؤں گا، لیکن اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلانا چاہیے، تاکہ تمام افراد اس میں اپنی رائے رکھ سکیں۔ واضح رہے کہ چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار سنگھ نے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ آنے والے جموں و کشمیر انتخابات میں غیر مقامی افراد جن میں نیم فوجی اہلکار، سرکاری ملازمین، مزدور وغیرہ ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایل جی کے بیان پر حریت کانفرنس کا ردعمل

Next Post

اسرائیلی فوج کا فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں پر دھاوا، 7 دفاتر سیل کردیے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
اسرائیلی فوج کا فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں پر دھاوا، 7 دفاتر سیل کردیے

اسرائیلی فوج کا فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں پر دھاوا، 7 دفاتر سیل کردیے

فن لینڈ کی وزیراعظم کو پرائیوٹ پارٹی ویڈیو وائرل ہونے پر کڑی تنقید کا سامنا

فن لینڈ کی وزیراعظم کو پرائیوٹ پارٹی ویڈیو وائرل ہونے پر کڑی تنقید کا سامنا

منورفاروقی شو کو روکوانے کے الزام میں راجہ سنگھ گرفتار

منورفاروقی شو کو روکوانے کے الزام میں راجہ سنگھ گرفتار

ایس آئی اے کی جانب سے پونچھ میں چھاپہ ماری

ایس آئی اے کی جانب سے پونچھ میں چھاپہ ماری

خواتین کی گرفتاری قابلِ تشویش: محبوبہ مفتی

اگر میر واعظ نظر بند نہیں تو انہیں اپنی مذہبی ذمہ داریاں انجام دینے کی اجازت دی جائے:محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »