( سرینگر)پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا ماننا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو پروجیکٹوں کے افتتاح کرنے کی بجائے اعتماد سازی کے اقدام کرنے سے راحت مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر سے بین الاقوامی پروازوں اور میڈیکل کالجوں کا افتتاح کرنا کوئی نیا کارنامہ نہیں ہے بلکہ یو پی اے حکومت کے دوران نصف درجن میڈیکل کالجوں کو منظوری دی گئی تھی جو آج چل رہے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز وزیر داخلہ امت شاہ کے جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے کے لئے سرینگر پہنچنے پر اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا۔
HM inaugurating international flights from Srinagar & laying foundation of new medical colleges isn’t new. Half a dozen medical colleges were sanctioned by UPA gov & are functional now. Post Article 370 abrogation & an engineered crisis, J&K has been thrown into chaos.
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) October 23, 2021