(سرینگر) جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں ہفتے کو مٹی کے بھاری بھرکم تودے کی زد میں آکر ایک خانہ بدوش کنبے کے تین افراد فوت جبکہ چوتھا زخمی ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ترال کے نور پورہ علاقے میں ہفتے کو موسلا دھار بارشوں سے ایک بھاری بھرکم مٹی کا تودا کھسک آیا جس نے ایک خیمے میں رہائش پذیر ایک خانہ بدوش کنبے کو اپنی زد میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ پیش آتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں نے بچائو آپریشن شروع کر دیا اور تودے کے نیچے پھنسے چاروں افراد خانہ کو باہر نکالا۔