(انقرہ) ایک ترک خاتون جو 7 فٹ 7 انچ لمبی ہیں، کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے سب سے طویل القامت خاتون قرار دیا گیا ہے۔رومیسا گیلگی کو اس سے قبل 2014 میں بھی جب وہ 18 سال کی تھیں، سب سے دراز قامت خاتون کا اعزاز دیا گیا تھا جبکہ اس سال بھی گنیز کی جانب سے باضابطہ طور پر دوبارہ پیمائش کرنے کے بعد دوسری بار بھی یہی اعزاز انہیں حاصل ہوا ہے۔ گیلگی ویور سنڈروم کے ساتھ پیدا ہوئیں تھیں. یہ ایک نایاب طبی حالت ہے جو تیز رفتار نشوونما کا سبب بنتی ہے۔ اس حالت میں گیلگی کو اپنی زیادہ تر نقل و حرکت کے لیے وہیل چیئر استعمال کرنا پڑتا ہے لیکن وہ واکر کی مدد سے مختصر مدت کے لیے چل پھر بھی لیتی ہیں۔ گیلگی نے گینیز کو بتایا ، “ہر نقصان آپ کے لیے فائدہ میں بدل سکتا ہے، لہذا اسے قبول کریں ، اپنی صلاحیت سے آگاہ رہیں اور اپنی کوششیں جاری رکھیں۔”