• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
1947کے فوجیوں کی کہانیاں، تعلیمی نصاب کا حصہ ہونگی

1947کے فوجیوں کی کہانیاں، تعلیمی نصاب کا حصہ ہونگی

جموں کشمیر پر قبائلیوں نے نہیں، پاکستانی فوج نے قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی: لیفٹیننٹ گورنر

by امت ڈیسک
28/10/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر فوجیوں کی کہانیاں اگلے سال یونین ٹریٹری کے تعلیمی اداروں کے نصاب کا حصہ بنائی جائیں گی۔انہوں نے یہ اعلان بدھ کو رنگریٹ میں واقع اولڈ ایئر پورٹ پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔یہ تقریب بھارتی فوج کی کشمیر آمد کے 74 سال مکمل ہونے کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔منوج سنہا نے کہا’’میجر سومناتھ شرما اور ان کے جوانوں نے جموں و کشمیر کیلئے شہادت دی ، یہ شہادتیں تاریخ میں درج ہیں، مجھے افسوس ہے کہ 75برسوں تک پاکستان کی بربریت کی داستانیں لوگوں تک کیوں نہیں پہنچائی گئیں، کیوں نہیں لوگوں کو پاکستان کے سیاہ کرتوتوں کے بارے میں بتایا گیا‘‘۔انہوں نے کہا’’کیوں نہیں سومناتھ شرما، مقبول شیروانی، بریگیڈیئر راجندر سنگھ اور لیفٹیننٹ کرنل رائے کی کہانیاں ابھی تک سکولوں میں بچوں کو پڑھائی نہیں جا رہی ہیں، اب ہم کہنا چاہتے ہیں کہ یہ کہانیاں اب اگلے سال سے جموں و کشمیر کے تعلیمی نصاب کا حصہ ہوں گی‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا’’ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ وطن کی حفاظت کرنے کے دوران اپنے جانوں کی قربانی پیش کرنے والے ان بہادر جوانوں کی کہانیاں ہر بچے کی زبان پر ہوں‘‘۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اکتوبر 1947 میں کشمیر پر حملہ کرنے والے ‘قبائلی‘ نہیں بلکہ ‘پاکستانی فوجی’ تھے ۔انہوں نے کہا’’سرینگر میں 1947 کی نسل نے اس وقت راحت کی سانس لی تھی جب چار اور پانچ نومبر کی رات کو شہر کی طرف بڑھ رہے قبائلیوں کی بھیس میں پاکستانی فوج کو ترکول بل کے پاس بہادر جوانوں نے ہلاک کر دیا تھا‘‘۔منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کا ہر ایک شہری ہمارے دل اور بدن کا اٹوٹ حصہ ہے ۔انہوں نے کہا’’انسانیت کے دشمن نے ہمیشہ دہشت گردی کو چاروں طرف پھیلانے کا کام کیا ہے ، کوئی بھی ایسا سماج نہیں ہے جس کو تہس نہس کرنے کی کوشش نہیں کی گئی ہے ‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا’’ابھی بھی یہ ناپاک کوششیں جاری ہیں، لہٰذا فوجی جوانوں کو ملک کے وقار اور جموں و کشمیر کے ہر ایک شہری کی حفاظت کے لئے ہمیشہ چوکنا رہنا ہوگا‘‘۔قابل ذکر ہے کہ 74 برس قبل 27 اکتوبر کو بھارتی فوج ہوائی جہازوں کے ذریعے سرینگر ائرپورٹ پر اتری تھی اور مبینہ قبائلی حملہ آوروں، جنہیں مبینہ طور پر پاکستان کی پشت پنائی حاصل تھی، کے خلاف لڑی تھی۔جموں و کشمیر کے اُس وقت کے حکمران مہاراجہ ہری سنگھ نے قبائلی حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت ہند سے فوجی امداد کی درخواست کی تھی جو حکومت ہند نے الحاق کی دستاویز پر دستخط کے ساتھ ہی پوری کی تھی۔مہاراجہ ہری سنگھ نے 26 اکتوبر کو الحاق کی دستاویز پر دستخط کئے تھے اور بھارت کی طرف سے اپنی فوجیں 27 اکتوبر کو سرینگر میں تاری گئی تھیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جماعت اسلامی جموں و کشمیر سے وابستہ افراد کے گھروں پر این آئی اے کے چھاپے

Next Post

بلدیو پرکاش جموں و کشمیر بینک کے نئے چیئرمین مقرر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
بلدیو پرکاش جموں و کشمیر بینک کے نئے چیئرمین مقرر

بلدیو پرکاش جموں و کشمیر بینک کے نئے چیئرمین مقرر

ٹھاٹری ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ, 12افراد جاں بحق

ٹھاٹری ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ, 12افراد جاں بحق

بارہمولہ میں عسکریت پسند ہلاک: پولیس

جموں و کشمیر میں زرعی زمین باہر کا کوئی شخص خرید نہیں سکتا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

جموں و کشمیر میں زرعی زمین باہر کا کوئی شخص خرید نہیں سکتا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

شہر خاص کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ پر عارضی پابندی’ بچے آن لائن کلاسوں سے محروم

شہر خاص کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ پر عارضی پابندی' بچے آن لائن کلاسوں سے محروم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »