• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بلدیو پرکاش جموں و کشمیر بینک کے نئے چیئرمین مقرر

بلدیو پرکاش جموں و کشمیر بینک کے نئے چیئرمین مقرر

by امت ڈیسک
28/10/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بدھ کو بلدیو پرکاش کی تین سال کے لیے جموں و کشمیر بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کے طور پر تقرری کو منظوری دے دی۔ یہ تقرری بلدیو کے چارج سنبھالنے کی تاریخ یا 10 اپریل 2022 سے لاگو ہوگی۔ آر بی آئی نے اس ضمن میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینک کے بورڈ کی جانب سے بلدیو پرکاش کی بطور ایم ڈی اور سی ای او تقرری اور ان کے چارج سنبھالنے کی اصل تاریخ الگ سے بتائی جائے گی۔بلدیو پرکاش اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے ساتھ منسلک رہے اور مختلف عہدوں پر فائز رہے، جن میں چیف جنرل منیجر (ڈیجیٹل اور ٹرانزیکشن بینکنگ مارکیٹنگ) کی حیثیت سے بینک کی پالیسی اور حکمت عملی تیار کرنے اور کارپوریٹ کلائنٹس کو ڈیجیٹل اور ٹرانزیکشن بینکنگ خدمات فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی شامل ہے۔بینک نے ایک ریلیز میں کہا کہ پرکاش نے مسقط (سلطنت عمان) میں بھی کام کیا ہے جہاں انہوں نے ٹریژری آپریشنز سمیت ترسیلات زر کے کاروبار کی خدمات سنبھالی ہیں۔قبل ازیں، 5 اکتوبر کو آر بی آئی نے جموں و کشمیر بینک کے موجودہ چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر آر کے چھبر کے مدت کار میں دوبارہ توسیع کی تھی۔ بینک ریلیز کے مطابق، ’’چھبر کی مدت ملازمت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی گئی تھی جس کا اطلاق 10 اکتوبر 2021 سے ہو گا جب ان کی توسیع شدہ مدت ختم ہونے والی تھی یا نئے ایم ڈی اور سی ای او کی تقرری تک، جو بھی پہلے واقع ہو۔‘‘ واضح رہے کہ جون 2019 میں پرویز احمد نینگرو کو جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹائے جانے اور اس عہدے پر چھبر کی تعیناتی کے بعد یہ ان کی آٹھویں توسیع تھی۔ چھبر کی موجودہ توسیع 10 اکتوبر 2021 کو مکمل ہوئی تھی۔8 جون، 2019 کو جموں و کشمیر انتظامیہ نے نینگرو کو برطرف کرکے بینک کے ایگزیکٹو صدر چھبر کو عبوری چیئرمین مقرر کیا تھا۔ نینگرو کی برطرفی کے فوراً بعد جے اینڈ کے اینٹی کرپشن بیورو نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طے شدہ میٹنگ سے قبل بینک کے ہیڈ کوارٹر کے احاطے پر چھاپہ مارا۔ (نینگرو نےحال ہی میں سجاد لون کی پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کرلی ہے.)

جموں و کشمیر میں جے کے بینک کو سب سے اہم مالیاتی ادارہ سمجھا جاتا ہے، اسے یکم اکتوبر 1938 کو قائم کیا گیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

1947کے فوجیوں کی کہانیاں، تعلیمی نصاب کا حصہ ہونگی

Next Post

ٹھاٹری ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ, 12افراد جاں بحق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
ٹھاٹری ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ, 12افراد جاں بحق

ٹھاٹری ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ, 12افراد جاں بحق

بارہمولہ میں عسکریت پسند ہلاک: پولیس

جموں و کشمیر میں زرعی زمین باہر کا کوئی شخص خرید نہیں سکتا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

جموں و کشمیر میں زرعی زمین باہر کا کوئی شخص خرید نہیں سکتا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

شہر خاص کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ پر عارضی پابندی’ بچے آن لائن کلاسوں سے محروم

شہر خاص کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ پر عارضی پابندی' بچے آن لائن کلاسوں سے محروم

کشمیر کے مختلف مقامات پر این آئی کی چھاپہ مار کاروائی جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »