(لکھنو) وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے 2019میں کشمیر سے دفعہ 370کرکے وہ کرکے دکھایا جس کو کرنے کی آج تک کسی نے ہمت نہیں کی ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا نے جو عوام سے وعدے کئے ہیں وہ پورے کرکے دکھائے ۔ اب جموں و کشمیر میں نہ پتھر بازی ہوتی ہے اور ناہی لوگ سڑکوں پر نکل کراحتجاج کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں وہاں امن کا ماحول ہے اور لوگ خوش ہیں ۔
اُتر پردیش میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھاجپا کی انتخابی مہم میں پھر سے کشمیر میں دفعہ 370کے خاتمہ کا ذکر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تاریخ رقم کی ہے جبکہ دیگر جماعتیں جو کہتی ہیں زمینی سطح پر ایسا نہیں ہوتا ۔ امیت شاہ نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے امن و امان کا بیڑا غرق کر رکھا تھا جبکہ آج جموں و کشمیر میں ترقی کی لہر ہے اور پتھر بازاور ناپسندیدہ عناصر دوربین سے بھی نظر نہیں آتے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اُترپردیش میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوںکو پورا کیا ہے ۔اُتر پردیش میں ایک بار پھر اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کا یقین ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے ڈیفنس ایکسپو گراؤنڈ ورنداون یوجنا میں ‘میراپریوار-بھاجپا پریوار’ کی رکنیت مہم کا آغاز کرتے ہوئے کو کہا کہ ریاست کی امیت شاہ نے مزید کہا کہ ”کسی کو اُمید تھی کہ یوپی میں مندر بنے گا، لیکن اب بن گیا۔ کشمیر میں بھی 370 ہٹانا ایک خواب تھا لیکن 2019 میں یہ خواب بھی پوراہوگیا۔ اب لوگ وہاںامن کے ساتھ رہ رہے ہیں اور خوش ہیں کیوں کہ نہ اب لوگ سڑکوں پر آکر پروٹسٹ کرتے ہیں اور ناہی پتھر بازی ہوتی ہے”۔










