• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں امن و امان سے متعلق مرکز کے دعوے جھوٹے: این سی

کشمیر میں امن و امان سے متعلق مرکز کے دعوے جھوٹے: این سی

by امت ڈیسک
04/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) نیشنل کانفرس کے معاون جنرل سیکرٹری شیخ مصطفیٰ کمال نے کشمیر میں مزید 5 ہزار اضافی سکیورٹی فورسز کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مرکزی حکومت اور مقامی انتظامیہ یہاں امن و امان اور تعمیر وترقی کے دعوے کرتے نہیں تھکتے ہیں لیکن دوسری جانب آئے روز فورسز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”اگر واقعی کشمیر میں امن وامان قائم ہے تو پھر ان اضافی فورسز کی تعیناتی کا کیا مقصد ہے؟” شیخ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق سرینگر میں مختلف مقامات پر کمیونٹی ہالوں کو سکیورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لیا، جبکہ اس سے قبل تمام شاہراوں اور گلی کوچوں میں نئے بنکر تعمیر کیے گئے ہیں جو کہ تشویش کی بات ہے۔ این سی کے معاون جنرل سیکرٹری نے کہا کہ فورسز کی موجودہ سرگرمیوں سے 1990 کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔ اس وقت بھی ایسے ہی سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی جس کے بعد ہر سو افراتفری، قتل و غارت اور خونریزی کا ایک بدترین سلسلہ چل پڑا اور کشمیر کا ہر ایک گھر متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزرا اور ان کے افسران گذشتہ ماہ سے وادی کشمیر کا دورہ کر کے دعوی کررہے ہیں کہ یہاں امن و امان ہے اور لوگ کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ وہیں ان کے بقول ”اگر یہاں امن و سکون ہے تو فورسز کی مزید تعیناتی کیا معنی رکھتی ہے؟”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دیوالی کے موقعے پر ہندو برادری کو پاکستانی وزیر اعظم کی مبارکباد

Next Post

ایک چپ، سو سکھ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
ایک چپ، سو سکھ

ایک چپ، سو سکھ

سرینگر شارجہ فلائٹ: پاکستان نے فضائی حدود استعمال کرنےکی اجازت نہیں دی

بھارت نے سری نگر-شارجہ پرواز کے لیے ایئر ویز کا معاملہ پاکستان کے ساتھ اٹھایا

چین میں بچوں کے سر گول کرنے والے ہیلمٹ کی فروخت میں اضافہ

چین میں بچوں کے سر گول کرنے والے ہیلمٹ کی فروخت میں اضافہ

جے وی سی اسپتال بمنہ کے نزدیک فائرنگ

جے وی سی اسپتال بمنہ کے نزدیک فائرنگ

سات آٹھ لاکھ فوج رکھنے سے جموں و کشمیر میں امن نہیں آ سکتا: خالد نجیب سہروردی

سات آٹھ لاکھ فوج رکھنے سے جموں و کشمیر میں امن نہیں آ سکتا: خالد نجیب سہروردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »