(ئی دہلی) بھارت نے سری نگر-شارجہ پرواز کے لیے فضائی راستے کے مسئلے کو پاکستان سے سفارتی سطح پر اُٹھایا ہے اور مسافروں کے وسیع تر مفاد میں اس پرواز کے لیےفضائی حدود فراہم کرانے کی درخواست کی ہے۔ یہ اطلاع جمعرات کو سرکاری ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتائی گئی ہے۔خیال رہے اس سے قبل پاکستانی حکام نے 23، 24، 26 اور 28 اکتوبر 2021 کو ہندوستان کے نجی شعبے کی ایئر لائن گو فرسٹ کی پروازوں کو پاکستانی ایئر ویز سے گزرنے کی اجازت دے دی تھی۔ لیکن بعد میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر فضائی حدودکے استعمال کی اجازت سے انکار کردیا گیا ہے۔