(سرینگر) جے وی سی اسپتال کے نزدیک دوپہر کو عسکریت پسندوں اور فورسز اہلکاروں کے مابین فائرنگ ہوئی جس سے علاقہ میں افراتفری مچ گئی۔ ادھر پولیس نے ایک ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ بمنہ کے اسکمز (جے وی سی) اسپتال کے پاس فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین فائرنگ ہوئی ،ملی ٹنٹ شہری آبادی کی موجودگی کا فائدہ اٹھا کر وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس مطلوب عسکریت پسند مہران احمد کے تعاقب میں گئی ہوئی تھیں کہ مذکورہ عسکریت پسند نے جوابی فائرنگ کرکے علاقے سے نکلنے میں کامیابی حاصل کرلی۔
There was a brief fire fight between terrorists and security forces at SKIMS Hospital, Bemina. Terrorists managed to escape taking advantage of civilian presence. @JmuKmrPolice @KashmirPolice
— Srinagar Police (@SrinagarPolice) November 5, 2021