• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سات آٹھ لاکھ فوج رکھنے سے جموں و کشمیر میں امن نہیں آ سکتا: خالد نجیب سہروردی

سات آٹھ لاکھ فوج رکھنے سے جموں و کشمیر میں امن نہیں آ سکتا: خالد نجیب سہروردی

by امت ڈیسک
05/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(ڈوڈہ) سابق وزیر و نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما خالد نجیب سہروردی نے صوبائی نائب صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار ڈوڈہ واپسی پر پارٹی کارکنوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں کہا کہ دفعہ 370 و 35 اے کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کا ہر شہری سماجی، معاشی، اقتصادی بحران کا شکار ہو چکا ہے۔ بی جے پی حکومت امن قائم برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ نیشنل کانفرنس اپنی کھوئی ہوئی شناخت کی واپسی تک جمہوری عمل کے تحت اپنا جد و جہد جاری رکھے گی۔ اس دوران پارٹی کارکنوں نے خالد نجیب سہروردی کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر نئے نامزد کئے گئے انچارج ضلع صدر ظفراللہ راتھر کی بھی تاج پوشی کی گئی۔صوبائی نائب صدر نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندو مسلم اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے فرقہ پرست طاقتوں کے عزائم کو ناکام بنائیں اور زمینی سطح پر یکجہتی کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہی ایک ایسی جماعت ہے جو جموں و کشمیر کو درپیش چیلنجز سے نجات دلا سکتی ہے اور اس جماعت نے ہر مشکل دور میں اپنے سیکولر نظریہ کو برقرار رکھتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی و آپسی بھائی چارے کو مضبوط بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی، لسانی و علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے والے عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست کو دبا کر، سات آٹھ لاکھ فوج رکھ کر آپ چاہتے ہیں کہ امن ہو تو ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جو کسی کی حق تلفی کر کے مشکلات و پریشانیاں پیدا کرتے ہیں وہ خود بھی اس کا شکار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپنی عزت، وقار، شناخت و ریاستی درجے کی بحالی کے لیے نیشنل کانفرنس کی طرف سے شروع کی گئی جدوجہد کا حصہ بننے کی اپیل کی۔ انہوں نے پارٹی کے سرپرست و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ڈوڈہ و کشتواڑ اضلاع کے دورے کو کامیاب بنانے کے لیے پارٹی کارکنوں سے دن و رات محنت کرنے کی اپیل کی۔ سہروردی نے کشمیری طلبہ پر حالیہ دنوں میں ہوئی کارروائی کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ موجودہ حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ظلم و بربریت کا مظاہرہ کررہی ہے جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جے وی سی اسپتال بمنہ کے نزدیک فائرنگ

Next Post

جموں و کشمیر میں حد بندی کے بعد الیکشن ہوگا: رویندر رینا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں حد بندی کے بعد الیکشن ہوگا: رویندر رینا

جموں و کشمیر میں حد بندی کے بعد الیکشن ہوگا: رویندر رینا

موسم نے بدلی کروٹ، بالائی علاقوں میں تازہ برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں

موسم نے بدلی کروٹ، بالائی علاقوں میں تازہ برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں

جموں کشمیر میں بہت جلد سکولوں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا

جموں کشمیر میں بہت جلد سکولوں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا

تھنہ منڈی راجوری میں تلاشی کاروئیاں ، تھنہ منڈی راجوری راستہ بند

تھنہ منڈی راجوری میں تلاشی کاروئیاں ، تھنہ منڈی راجوری راستہ بند

"دو طرفہ انتہاپسندی”

"دو طرفہ انتہاپسندی"

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »