(سرینگر) محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں تازہ برفباری سے سفید چارد بچھ گئی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی۔ موسمی صورتحا ل میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر محسوس کی گئی۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 6نومبر کی صبح سے ہی موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ہے۔ دریں اثنا موسم کی خرابی کے پیش نظر سرینگرلداخ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو روک دیا گیا ہے جبکہ تاریخی مغل شاہراہ پر بھی پیر کی گلی کے مقام پر تازہ برفباری کے باعث ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی ہے اور ساتھ ہی شمالی ضلع کپواڑہ کے سرحدی علاقوں تک جانے والی ٹریفک کی نقل و حمل کو محدود کیا گیا ۔