(سرینگر) بی جے پی کے جموں و کشمیر صدر رویندر رینا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابی حد بندی کے بعد ہی الیکشن عمل ہوگا۔ انہوں نے اس بات کا خلاصہ سرینگر میں واقع شنکرا چاریہ مندر کے احاطے میں جمعہ کے روز کیا جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی رہنماؤں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اتراکھنڈ میں 320 کروڑ روپے کی لاگت سے کیے جارہے مختلف اسکیمز کے افتتاح کو برائے راست دیکھا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جیتندر سنگھ رانا بھی موجود تھے۔ رینا نے مزید کہا کہ جموں و کشمر میں اگلا وزیر اعلیٰ بی جے پی کا ہی ہوگا۔










