(نئی دہلی) پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم 24 نومبر کو 24 نومبر سے 05 دسمبر تک بھونیشور میں کھیلے جانے والے جونیئر ہاکی عالمی کپ میں حصہ لینے کے لئے سنیچر کے روز بھونیشور پہنچ گئی ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور آفتاب حسن خان نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا اور ہوٹل چانسری میں ان کے اعزاز میں لنچ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر خان نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان 24 نومبر کو جرمنی کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ پاکستانی ٹیم کے علاوہ جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی بھونیشور ایئرپورٹ پہنچی۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پہلے ہی جرمنی، چلی، پولینڈ، کینیڈا، ہالینڈ، فرانس، ارجنٹینا اور ملائیشیا کی ٹیمیں بھونیشور پہنچ چکی ہیں۔










