• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وہ قوانین بھی منسوخ کئے جائیں جن سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق چھینے گئے: پی ڈی پی

فائل فوٹو

وہ قوانین بھی منسوخ کئے جائیں جن سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق چھینے گئے: پی ڈی پی

by امت ڈیسک
21/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محبوب بیگ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے زرعی قوانین کی منسوخی کے اعلان کو جمہوریت کی جیت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اب وہ قوانین بھی منسوخ کئے جائیں جن سے جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے حقوق چھینے گئے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنے سے یہ بات صاف ہوئی ہے کہ ملک میں عوام ہی طاقت کااصل سرچشمہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم واقعی ’دل کی دوری اور دلی سے دوری‘ کی بات کرتے ہیں تو انہیں ہمیں بھروسہ دلانا ہوگا کہ یہاں حیدر پورہ جیسے واقعات دوبارہ وقوع پذیر نہیں ہوں گے۔ موصوف جنرل سیکریٹری نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا "حیدر پورہ واقعے سے پورے قوم نے درد محسوس کیا اور ہم نے نا انصافی کے خلاف ایک ہو کر آواز بلند کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اگر واقعی ’دل کی دوری اور دلی سے دوری‘ کی بات کرتے ہیں تو انہیں ہمیں، بچوں اور لواحیقن کو بھروسہ دلانا ہوگا کہ یہاں ایسے واقعات اب وقوع پذیر نہیں ہوں گے اور یہاں آکر ہمارا درد بانٹنا ہوگا”۔ مسٹر بیگ نے ملک کے دانشوروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کو اجنبی نہ سمجھیں بلکہ انہیں ہی اپنا سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے زرعی قوانین کی منسوخی کا اعلان کسی پارٹی کی ہار یا جیت نہیں ہے بلکہ یہ جمہوریت کی جیت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اعلان سے یہ بات صاف ہوئی ہے کہ ملک میں طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہی ہے نہ کہ پارلیمنٹ۔
موصوف جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اسی طرح ان قوانین کو بھی منسوخ کرنے کی ضرورت ہے جن سے پانچ اگست2019 کے بعد جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے حقوق چھینے گئے۔  انہوں نے کہا کہ ہم سب سے غلطیاں ہوئی ہیں اور ہمیں ماضی میں جھانکنے کی بجائے ان غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔ مقامی جنگجوؤں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا "جنگجو ہو، ملک دشمن عنصر ہوں یا دہشت گرد ہوں، لاشوں کو لواحیقن کے حوالے کیا جانا چاہئے”۔
مسٹر بیگ نے کہا کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کے وجود کا مقصد ہی یہ تھا کہ ہم حقوق کے لئے مل کر آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت پتھر بازی اور بندوق اٹھانے کے بجائے پر امن احتجاج سے اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کی حمایت کرتی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جونئر ہاکی ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم ہندوستان پہنچ گئی

Next Post

سماجی دوری پر عملدر آمد اور ماسک استعمال نہ کرنے کا شاخسانہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
سماجی دوری پر عملدر آمد اور ماسک استعمال نہ کرنے کا شاخسانہ

سماجی دوری پر عملدر آمد اور ماسک استعمال نہ کرنے کا شاخسانہ

سردی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کانگڑیوں اور کوئلہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ

سردی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کانگڑیوں اور کوئلہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ

بارہ مولہ میں شبانہ آگ کی واردات 8 دکانیں خاکستر

بارہ مولہ میں شبانہ آگ کی واردات 8 دکانیں خاکستر

مولانا رابع حسنی ندوی دوبارہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر منتخب

مولانا رابع حسنی ندوی دوبارہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر منتخب

برطانیہ نے فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کردی

برطانیہ نے فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »