(جموں) ضلع پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن کے بالا کوٹ علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ لگنے والے جنگل میں لگی بھیانک آگ سے بارودی سرنگوں کے دھماکے ہورہے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی کے اس پار پیر کی شام کو آگ لگ گئی جو سرحد کے اس طرف بھی پھیل گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس آگ سے ایل او سی پر کئی زیر زمین سرنگیں پھٹ گئیں ۔