(سرینگر) حریت کانفرنس (میرواعظ گروپ) نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے معروف انسانی حقوق کارکن خرم پرویز کی گرفتاری پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکام کو کشمیری عوام پر زیادتیوں کا سلسلہ بند کرنا چاہیے اور خرم کو فوری طور رہا کرنا چاہیے۔ دریں اثنا جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی ایک بیان میں خرم پرویز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حکام نے ان پر غلط الزامات عائد کیے ہیں۔ بار ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ خرم کی گرفتاری کا مقصد انسانی حقوق کے کارکنوں کو خاموش کرنا اور جموں و کشمیر کے عوام کی آواز دبانا ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ خرم کی رہائی کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔










