• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مرکزی کابینہ کا اجلاس آج طلب

فائل فوٹو

مرکزی کابینہ کا اجلاس آج طلب

زرعی قوانین کو واپس لینے کی بل کی منظوری اور 29 نومبر سے شروع ہونے والے پارلیمانی اجلاس کے لئے لاحہ عمل ترتیب دئے جانے کا امکان

by امت ڈیسک
24/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(نئی دہلی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مرکزی کابینہ کی میٹنگ بلائی ہے۔ واضح رہے 19 نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیے کہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کے ایک بل کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ وہیں اس بل کا نام ‘فارم لاز ریپیل بل’ ہوگا- کابینہ کی منظوری کے بعد یہ بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظور کر لیا جائے گا جس کے بعد تینوں زرعی قوانین کو باقاعدہ طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ کابینہ کی میٹنگ آج صبح 11 بجے پی ایم او میں شروع ہوگی۔ اس کے بعد 29 نومبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز میں اس قانون کو واپس لینے کا آئینی عمل شروع کیا جائے گا۔ پارلیمانی قوانین کے مطابق کسی بھی پرانے قانون کو واپس لینے کا عمل بھی وہی ہے جو نیا قانون بنانے کا ہے۔ جس طرح نیا قانون بنانے کے لیے کسی بل کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پاس کرنا پڑتا ہے، اسی طرح پرانے قانون کو واپس لینے یا ختم کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے بل پاس کرنا پڑتا ہے۔ صدر کی منظوری ملتے ہی تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ بل کی منظوری میں کتنا وقت لگے گا اس کا انحصار حکومت کی ترجیحات پر ہوگا۔ تاہم، اس کا اندازہ وزیر اعظم کے اعلان سے لگایا جا سکتا ہے کہ دو دن کے اندر بل کو دونوں ایوانوں سے منظور کر کے صدر کو منظوری کے لیے بھیج دیا جائے گا۔ ایسے میں توقع ہے کہ پہلے ہفتے میں ہی تینوں زرعی قوانین کو واپس لے لیا جائے گا۔ ادھر زرعی قوانین کی واپسی، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دیگر امور پر حکومت کو کسنے کے لئے اپوزیشن جماعتیں بھی تیاری کررہی ہیں۔ اپوزیشن کے الزامات سے نمٹنے کے لئے بھی حکومت لاحہ عمل مرتب دے رہی ہے، قوی امکان ہے کہ آج کے کابینہ اجلاس میں اس پر بھی بات ہوگی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

خرم پرویزکی گرفتاری کشمیریوں کی آواز دبانے کا ہتھکنڈہ

Next Post

شی جن پنگ کس طرح چین کے طاقتور ترین صدر بنے؟

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
Next Post
شی جن پنگ کس طرح چین کے طاقتور ترین صدر بنے؟

شی جن پنگ کس طرح چین کے طاقتور ترین صدر بنے؟

مطلع ابر آلود رہنے سے سردی کی شدت میں قدرے کمی واقع

مطلع ابر آلود رہنے سے سردی کی شدت میں قدرے کمی واقع

جموں سے سری نگر آرہا ٹینکر جواہر ٹنل پر حادثے کا شکار، ڈرائیور از جان

جموں سے سری نگر آرہا ٹینکر جواہر ٹنل پر حادثے کا شکار، ڈرائیور از جان

بی جے پی جموں وکشمیر میں فوری انتخانات منعقد ہونے کے حق میں ہے: اشوک کول

بی جے پی جموں وکشمیر میں فوری انتخانات منعقد ہونے کے حق میں ہے: اشوک کول

رام باغ سرینگر میں تین مشتبہ ملی ٹنٹ ہلاک، پولیس کا دعوی

رام باغ سرینگر میں تین مشتبہ ملی ٹنٹ ہلاک، پولیس کا دعوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »