(سرینگر) ضلع اننت ناگ کے آرونی بجبہاڑہ علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے گاڑی سے پستول برآمد کرکے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت راہ فرار اختیار کرنے میں کامیاب ہوا۔ پولیس حکام کے حؤالے سے میڈیا خبروں میں بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز آرونی پل پر سیکورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے مطابق گاڑیوں کی چیکنگ میں مصروف تھے کہ اسی اثنا میں وستارا گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا اور تلاشی کے دوران اس سے پستول برآمد ہوا۔ پولیس نے موقع پر ہی گاڑی میں سوار ایک شخص کو حراست میں لے لیا تاہم ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوا، جس کی شد و مد سے تلاش شروع کی گئی ہے۔