• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گستاخانہ تصاویر کی اشاعت، ترکی کی وضاحت

گستاخانہ تصاویر کی اشاعت، ترکی کی وضاحت

by امت ڈیسک
27/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(انقرہ) شمالی شام میں ترکی کی جانب سے تقسیم کی گئی کتابوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ کی سیرت کے ساتھ تصاویرکی اشاعت کو شامی شہریوں نے مسترد کردیا۔ اطلاعات کے مطابق شمالی شام میں ترکی جانب سے تربیت اور دینیات کی کتب تقسیم کی گئی ہیں، جن میں غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو تصاویر کے ذریعے پیش کیا گیا ہے، جس پر شامی عوام مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ان کتابوں کو آگ لگا دی۔ شامی عوام نے اسے توہین رسالت سے تعبیر کرتے ہوئے مسترد کردیا۔ شام کے سرحدی شہر الباب میں جمعہ کے روز اس پر احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے اس گستاخی کے ذمے داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس حوالے سے آپریشن فرات کی ڈھال کے تحت بشارالاسد کی فوج سے آزاد کرائے گئے شمالی علاقوں میں شدید کشیدگی پائی جارہی ہے۔ ان علاقوں میںقائم ترکی کی حلیف عبوری حکومت کی وزارت تربیت اور مظاہرین کے درمیان تناؤ کی کیفیت رہی۔ دوسری جانب جنوبی سرحدی صوبے غازی عنتاب کی حکومت نے اس حوالے سے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے اس معاملے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دینی تربیت سے متعلق کتاب کے مندرجات میں ناقابل قبول مواد کی نشان دہی کرلی گئی ہے۔ یہ کتاب ایک فلاحی تنظیم کی مالی معاونت سے ایک طباعتی ادارے نے چھاپ کر تقسیم کی ہے۔ طباعتی ادارے نے اس معاملے پر معافی مانگ لی ہے اور وضاحت دی ہے کہ یہ سب غلطی سے ہوا۔ تاہم اس کے باوجود معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے گی۔ ترکی کی جانب سے وضاحتی بیان کے باوجود مقامی لوگ مشتعل ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پولیس کی جانب عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کی خاطر آن لائن شکایتی سیل کا قیام

Next Post

اسرائیل سے گیس معاہدہ ،اردنی عوام سڑکوں پر آگئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
اسرائیل سے گیس معاہدہ ،اردنی عوام سڑکوں پر آگئے

اسرائیل سے گیس معاہدہ ،اردنی عوام سڑکوں پر آگئے

بارات کے شور سے 63 مرغیوں کو دل کا دورہ پڑا: پولٹری فارمر کا الزام

بارات کے شور سے 63 مرغیوں کو دل کا دورہ پڑا: پولٹری فارمر کا الزام

رانچی میں کشمیری نوجوانوں کے ساتھ ایک بار پھر مارپیٹ کا واقعہ

رانچی میں کشمیری نوجوانوں کے ساتھ ایک بار پھر مارپیٹ کا واقعہ

عامر ماگرے کی لاش اہل خانہ کو ملنی چاہیے

عامر ماگرے کی لاش اہل خانہ کو ملنی چاہیے

معاوضے میں تاخیر ، عدالت نے معافی مانگی

معاوضے میں تاخیر ، عدالت نے معافی مانگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »