(سرینگر) آئی جی پی کشمیررینج وجے کمار کی ہدایت پر عوام الناس تک پہنچنے اور پولیس اسٹیشنوں میں شفافیت لانے کی خاطر زونل پولیس ہیڈ کواٹر کشمیر کی وئب سائٹ (kashmirpolice.jk.gov.in) کو عوامی شکایت کے ازالے کی خاطر مخصوص رکھا گیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کسی بھی شخص یا اشخاص کو تھانے یا کسی بھی انفرادی پولیس آفیسر/اہلکار سے متعلق کوئی بھی شکایت خاص طور پر اپنے عہدے کا غلط استعمال اور بلا جواز ہراساں کئے جانے کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ تفصیلات کے ساتھ کشمیر پولیس کی مذکورہ وئب سائٹ پر آن لائن موڑ کے ذریعے اپنی شکایت درج کراسکتا ہے۔ ترجمان کے مطابق شکایات کی جانچ پڑتال کیلئے زونل پولیس ہیڈ کواٹر کشمیر میں ایک آفیسرکو نامزد کیا گیا ہے جو شکایت موصول ہونے کی تاریخ سے 15 دنوں کے اندراندر قانون کے تحت مناسب کارروائی کرئے گا۔










