(سرینگر) سرینگر کے دریش کدل صفا کدل علاقے میں پیر کی صبح آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکان خاکستر جبکہ دو دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق دریش کدل صفا کدل میں پیر کی صبح ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل ہی واقع دوسرے مکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی اس واردات سے دو مکان جل گئے جبکہ دو دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔