(کشتواڑ) ضلع کشتواڑ میں گذشتہ شب پولیس نے ایک مسافر بردار گاڑی کی چھت سے آٹھ ڈیٹو نیٹرز اور تار بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس نے کشتواڑ کے داچھن علاقے میں اتوار کی شب ایک مسافر بردار گاڑی کی چھت پر رکھے گئے ایک بیگ سے آٹھ ڈیٹونیٹر اور تار بر آمد کی۔ انہوں نے بتایا کہ بھاندر کوٹ کے نزدیک فوجی چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کی چھت پر ایک مشکوک بیگ دیکھا گیا جس کی تلا شی کے دوران یہ سامان بر آمد کیا گیا۔










