(سرینگر) جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے پیر کے روز کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی ) نے ہی نوجوانوں کو قبرستان کا راستہ دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے ایڈوانی کی پیداوار ہے ۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے نامہ نگاروں سے مختصر بات چیت کے دوران کیا. انہوں نے کہا کہ ’پی ڈی پی جموں وکشمیر کی واحد ایسی پارٹی ہے جس نے نوجوانوں کا استحصال کیا‘۔